جمعہ‬‮ ، 19 جون‬‮ 2026 

’’اور اللہ جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے ‘‘ مسیحی خاندان کا قبول اسلام ، اسلام کیوں قبول کیا ؟ ایسا بیان کہ پڑ ھ کر ہر زبان سبحان اللہ کہہ اٹھے

datetime 1  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )عیسائی خاندان نے اسلام قبول کرنے کا شرف حاصل کر لیا، خاندان کے سربراہ نے بتایاکہ اسلام کی حقانیت اور جامع تعلیمات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔نومسلم خاندان کے سربراہ خالد نے اپنی اہلیہ عابدہ اور بچوں مریم ،سرینہ ،شامل کے ہمراہ حلقہ بگوش اسلام ہونے کا شرف حاصل کیا اس موقع پر معروف آئی سرجن ڈاکٹر خالد محمود چوہدری ،صدر عوامی پریس کلب (رجسٹرڈ) یاسر ندیم چوہدری بھی موجود تھے ،پیر طریقت رہبر شریعت حضرت پیر سید احمد کمال شاہ نے انہیں کلمہ طیبہ پڑھایا اور اسلام قبول کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے خصوصی دعا بھی کرائی۔ اسلام قبول کرنے والے خاندان کے سربراہ خالد نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام قبول کرنے پر دلی اطمینان اور روحانی مسرت محسوس کرتا ہوں اسلامی تعلیمات کا بہر دلجمعی سے مطالعہ کیا اور اسلامی تعلیمات کے مطالعہ سے تمام تر حقائق مجھ پر منکشف ہو گئے اور اللہ تعالی کی واحدانیت اور حضرت محمد ؐ اللہ کے نبی آخر الزمان ہونے کے یقین نے مجھے ایمان کی عظیم دولت سے سرفراز کیا ہے جس پر میں اللہ تعالی کے سامنے سر بسجود ہو کر ہر روز شکر ادا کرتا ہوں اسلامی تعلیمات ہی دنیا اور آخرت میں فلاح کا واحد راستہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…