پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

حضورنبی کریم ﷺ کو اگر کھانا پسند نہ ہوتا تو آپ ﷺ کیا کرتے تھے ؟ یہ تحریر آج کل کے تمام بچوں اور بڑو ں کو ضرور پڑھنی چاہئے

datetime 26  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہزاروں کروڑوں درود اس ذات بابرکات پر جس نے انسان کو شعور اور فکر و آگہی سے نوازا اور ہمیں جنابِ نبی کریم ﷺ کا امتی ہونے کا شرف بخشا ۔ میرے نبیؐ نے امی ہونے کے باوجود اقوام عالم کیلئے ہر معاملے میں اس قدر سادہ اور خوبصورت زندگی گزار کر دکھا دی کہ آج سائنس آپ ﷺ کی ایک ایک سنت اور اس کے فوائد پر حیران ہے۔حضور نبی کریم ﷺ نہایت دھیمے مزاج کے تھے ۔ کھانے کے معاملے میں آپ ﷺ اس قدر شائستہ تھے کے اگر کھانا طبیعت کو نا گوار گزرتا تو آپ منہ سے نہ کہتے بلکہ اچھا لگتا تو کھا لیتے ورنہ چھوڑ دیتے ۔
رزق ایک نعمت ہے جس کی بے حرمتی کسی بھی طور جائز نہیں ۔ آج وہ وقت ہے کہ کہیں تو یہ حال ہےکہ جنہیں 2 وقت کی روٹی نصیب ہو وہ خود کو دنیا کا خوش قسمت انسان سمجھتے ہیں کیونکہ اسی دنیا میں وہ لوگ بھی موجود ہیں جو غربت کی سطح سے اس قدر نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں کہ انہیں اکثر اوقات تو پورا پورا دن بھی روٹی نصیب نہیں ہوتی۔
آجکل بچوں اور کچھ بڑوں کی عادت یہ بھی ہے کہ اگر ان کو کھانا پسند نہ آئےتو اس میں طرح طرح کے کیڑے نکالتے ہیں ۔ رزق کی بے حرمتی کرتے ہیں ۔ہمارا بس ایک ہی سوال ہے کہ کیا ہم اپنے نبی ﷺ سے بس نام کا پیار کرتے ہیں ؟ کیا ہمیں ان کی سنتوں سے پیار نہیں ؟
(احمد ارسلان)

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…