اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

سونا چاندی اور خالص ریشم سے مزین خانہ کعبہ کا غلاف مقدس کتنے کروڑ ریال میں تیار ہوتا ہے؟ انتہائی دلچسپ معلومات

datetime 10  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خانہ کعبہ کے غلاف کی تبدیل آج نو ذوالحج کو ہوگی ، تبدیلی کا عمل نماز فجر کے فورا بعد شروع ہوجائے گاغلاف کعبہ کی تبدیلی میں چھ گھنٹے کا وقت لگتا ہے۔اس موقع پر روح پرورتقریب منعقدکی جائیگی، میڈیارپورٹس کے مطابق غلاف کعبہ جسے کسوہ بھی کہاجاتا ہے کی تیاری میں ایک سال کا عرصہ لگتا ہے، جس کیلئے 670کلو گرام خالص ریشم اور سونے چاندی کے ایک سو پچاس کلو گرام دھاگے استعمال کئے جاتے ہیں۔ دھاگے کی تیاری کے بعد پہلا مرحلہ دھلائی کا ہے جس میں دھاگے کو اس کے منفی اثرات زائل کرنے کے لیے گرم پانی میں دھویا جاتا ہے تاکہ دھاکے کی تیاری میں استعمال ہونے والی کیمیائی اثرات ختم ہو سکیں۔ دھاگے کو ہر قسم کے مضر اثرات سے سو فیصد پاک کرنے کے بعد غلاف کے بیرونی حصے کے دھاگے پر سیاہ اور اندرونی حصے جسے اصطلاح میں الستارہ بھی کہا جاتا ہے پر سبز رنگ کیا جاتا ہے۔کڑھائی کے کام میں خاص طور پر غلاف پر 12 شمعوں۔
غلاف کے چار کونوں پر سورہ اخلاص منقش کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ غلاف پرمختلف آیات قرآنی پر مشتمل 16 پٹیاں الگ سے جوڑی جاتی ہیں۔ ایک بڑی پٹی غلاف کعبہ کے سامنے باب کعبہ کی طرف لگائی جاتی ہے جس پر غلاف کی تیاری کے حوالے سیمملکت سعودی عرب کی کاوش کے عربی الفاظ لکھے جاتے ہیں،غلاف کعبہ کی موٹائی 98 سینٹی میٹر ہوتی ہے۔غلاف کعبہ کی اونچائی 14 میٹر ہے،رکنین کی جانب سے غلاف کی چوڑائی 10 اعشاریہ 78 میٹر ہوتی ہے۔ملتزم کی جانب سے غلاف کی چوڑائی 12 اعشاریہ 25 میٹر، حجر اسود کی سمت سے 10 اعشاریہ 29 میٹر جبکہ باب ابراہیم کی جانب سے 12 اعشاریہ 74 میٹر ہوتی ہے۔ہر سال 09 ذی الحجہ کو غلاف کعبہ تبدیل کیا جاتا ہے۔باب کعبہ کی جانب سے غلاف کے نیچے 6 اعشاریہ 32 میٹر اونچا اور تین اعشاریہ تیس میٹر چوڑا اضافہ کپڑا جوڑا جاتا ہے تاکہ غلاف کو چھونے سے بچایا جا سکے۔رپورٹ کے مطابق کسوہ مجموعی طور پر سینتالیس حصوں پر مشتمل ہوتا ہے، ہر حصہ چودہ میٹر طویل اور پچانوے سینی میٹر چوڑا ہوتا ہے۔ دوکروڑ ریال کی لاگت سے ام الجود میں قائم کارخانے میں غلاف کعبہ تیاری کیاجاتا ہے ،ام الجود میں قائم کارخانے میں غلاف کعبہ کی تیاری کا کام سال بھر جاری رہتا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…