اتوار‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

یکے بعد دیگرے 2 معاشقے پکڑے جانے پر ٹیکنالوجی کے بے تاج بادشاہ عہدے سے مستعفی

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) دنیا کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی این ویڈیا کے بانی اور سربراہ جینسن ہوانگ کے عہدہ چھوڑنے کی خبر سامنے آئی ہے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مبینہ غیر ازدواجی تعلقات اور جاسوسی اسکینڈل کے بعد انہیں کمپنی کی قیادت سے الگ ہونا پڑا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق این ویڈیا نے اعلان کیا ہے کہ جینسن ہوانگ نے کمپنی کے صدر، چیف ایگزیکٹو آفیسر اور بورڈ رکن کے عہدوں سے فوری طور پر استعفیٰ دے دیا ہے۔ کمپنی کی چیف فنانشل آفیسر کولیٹ کریس کو مستقل سربراہ کی تعیناتی تک عبوری ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔کمپنی کے باضابطہ بیان میں ہوانگ کے استعفے کی وجوہات واضح نہیں کی گئیں، تاہم بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے نئے مستقل سربراہ کی تلاش شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔جینسن ہوانگ کے حوالے سے حالیہ عرصے میں عالمی میڈیا پر چینی کاروباری خاتون ایلس ہوانگ اور کمپنی کی ایک اعلیٰ عہدیدار خاتون کے ساتھ مبینہ غیر ازدواجی تعلقات کی خبریں گردش کرتی رہی ہیں۔ رپورٹس میں امریکی حکام سے منسوب دعویٰ کیا گیا کہ ایلس ہوانگ چین کے لیے جاسوسی کے مبینہ مشن کے تحت جینسن ہوانگ کے قریب آئی تھیں اور اس تعلق سے فائدہ اٹھایا تھا۔ان خبروں کے بعد جینسن ہوانگ کی جانب سے اپنی اہلیہ اور بچوں سے بے وفائی کا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگنے کی اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں۔

دوسری جانب کمپنی کے بورڈ نے غیر ملکی خفیہ ادارے سے ممکنہ روابط کے خدشات کے پیش نظر آزادانہ تحقیقات کا آغاز کر رکھا تھا۔جینسن ہوانگ نے 1993 میں الیکٹریکل انجینیئر کی حیثیت سے این ویڈیا کی بنیاد رکھی تھی۔ ان کی قیادت میں یہ کمپنی مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبے میں دنیا کی نمایاں ترین کمپنیوں میں شامل ہوگئی۔تائیوانی نژاد امریکی کاروباری شخصیت جینسن ہوانگ کی سربراہی میں این ویڈیا نے گرافکس پروسیسنگ چپس کے ذریعے عالمی سطح پر نمایاں مقام حاصل کیا۔ یہی چپس آج مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کی ترقی اور جدید اے آئی نظاموں کی تیاری میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…