منگل‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2026 

سعودی فضائی حدود محفوظ نہیں رہیں، حوثیوں نے مسافر پروازوں کو خبردار کردیا

datetime 6  اکتوبر‬‮  2026 |

ریاض /صنعا(این این آئی)یمنی گروپ حوثیوں کے فوجی ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ گروپ نے سعودی دارالحکومت ریاض میں کنگ خالد ائیرپورٹ اور رابغ میں آرامکو کی ریفائنری کو نشانہ بنایا۔

حوثی فوجی ترجمان کے مطابق سعودی عرب کے ابہا ائیرپورٹ، خمیس مشیط ائیربیس اور نجران و جازان صوبوں میں بھی مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ حوثیوں کے میری ٹائم آپریشنز کوآرڈی نیشن سینٹر نے بیان میں کہا کہ سعودی فضائی حدود محفوظ نہیں اور ان کا کہنا تھا کہ یہ فضائی حدود ان کی مسلح افواج کی کارروائیوں کا مرکز بن سکتی ہیں۔ حوثیوں نے یمن میں لڑائی شدت اختیار کرنے کے بعد سعودی عرب کی فضائی حدود میں مسافر طیارے چلانے والی ایئرلائنز کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی فضائی حدود محفوظ نہیں رہیں۔حوثیوں کی جانب سے سعودی فضائی حدود کے لیے وارننگ کے باوجود مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے فضائی علاقے کو اس انتباہ سے مستثنی قرار دیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ یاد رہے کہ سعودی حمایت یافتہ یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت نے حوثیوں کے خلاف بڑا جوابی فوجی آپریشن شروع کردیا ہے۔ سعودی قیادت میں اتحاد نے بھی کارروائی میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے اور اتحاد کے ترجمان کے مطابق پیر کو تقریبا 100 جنگی طیاروں نے آپریشن ڈان آف یمن کے تحت یمنی حکومتی فورسز کو فضائی مدد فراہم کی۔

سعودی حمایت یافتہ یمنی فورسز نے بحیرہ احمر میں انتہائی اہم آبنائے باب المندب کے اطراف کئی علاقوں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کا دعوی کیا جبکہ موکا اور ذباب کے قریب بھی پیش قدمی کی گئی ہے۔دوسری جانب حوثیوں کا کہنا تھا کہ سعودی قیادت میں اتحادی فوج اپنی کارروائی کو بڑھا چڑھا کر پیش کرم رہی ہے۔ادھر سعودی عرب کا کہناتھا کہ حوثیوں کے حملوں اور بحیرہ احمر و باب المندب میں جہاز رانی کو لاحق خطرات کے باعث یمنی حکومت کی حمایت جاری رکھی جائے گی۔واضح رہے کہ یمن میں سعودی اتحادی فوج اور حوثیوں کے درمیان اقوام متحدہ کی ثالثی میں 2022 کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد رواں برس ایک بار پھر یہ تنازع شدت اختیار کر گیا ہے۔ جس سے باب المندب اور بحیرہ احمر میں عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل کو بھی خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…