جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

امارات کا اسرائیل کی پرواز میں چاقو حملے کی تحقیقات کا حکم

datetime 1  اکتوبر‬‮  2026 |

ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات کے اٹارنی جنرل ڈاکٹر حماد سیف الشمسی نے فلائی دبئی کی دبئی سے تل ابیب جانے والی پرواز FZ1073 میں پیش آنے والے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

اماراتی خبر ایجنسی نے جمعرات کو جاری کی گئی رپورٹ میں کہا کہ کاک پٹ میں جھگڑے کے بعد پرواز کا رخ سعودی عرب کی جانب موڑ دیا گیا تھا۔تحقیقات میں واقعے کے حالات اور اس کے پسِ پردہ محرکات کا جائزہ لیا جائے گا، جس میں یہ بھی دیکھا جائے گا کہ آیا اس کا تعلق کسی عسکریت پسند سرگرمی سے تھا یا واقعہ پہلے سے منصوبہ بندی یا کسی کی ہدایت کے تحت پیش آیا۔متحدہ عرب امارات کے عدالتی حکام نے کہا کہ اس معاملے میں اماراتی حکام کو قانونی اختیار حاصل ہے کیونکہ ایئر لائن متحدہ عرب امارات میں رجسٹرڈ ہے۔حکام نے یہ بھی کہا کہ اماراتی قانون کے تحت طیارے میں ہونے والے جرائم پر ملکی قانون کا اطلاق ہوتا ہے، خواہ وہ جرم ملک کی حدود سے باہر ہی کیوں نہ ہوا ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…