منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

چین میں بُلٹ ٹرین کا 5 سیکنڈ میں 800 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کا حیران کن ریکارڈ

datetime 14  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)چین میں میگلیو ٹیکنالوجی کا نیا ریکارڈ، تجرباتی ٹرین 5.3 سیکنڈ میں 800 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی

چین کے سائنس دانوں نے میگلیو ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اور اہم کامیابی حاصل کرلی، جہاں تجرباتی ٹرین نے صرف 5.3 سیکنڈ میں صفر سے 800 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کرلی۔یہ تجربہ صوبہ ہوبئی کی ڈونگہو لیبارٹری میں کیا گیا، جس کے دوران تقریباً 1.1 ٹن وزنی ماڈل ٹرین نے ایک کلومیٹر طویل ٹیسٹ ٹریک پر مقررہ رفتار حاصل کی۔چینی حکام کے مطابق مختصر فاصلے میں اتنی تیزی سے رفتار بڑھانے کا یہ میگلیو ٹیکنالوجی میں ایک نیا عالمی ریکارڈ ہے۔میگلیو ٹرینیں مقناطیسی قوت کی مدد سے پٹری سے کچھ بلند رہتی ہیں، جس کے باعث پہیوں اور ٹریک کے درمیان رگڑ تقریباً ختم ہوجاتا ہے۔

ٹریک میں موجود برقی مقناطیسی نظام ٹرین کو انتہائی تیزی سے آگے بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔اس تجربے میں صرف رفتار کا ریکارڈ قائم کرنا ہی مقصد نہیں تھا بلکہ تیز رفتاری کے بعد ٹرین کو محفوظ طریقے سے قابو میں لانا اور روکنا بھی کامیابی کا اہم حصہ تھا۔ 800 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کرنے کے بعد ٹرین نے تقریباً 200 میٹر کے فاصلے میں رفتار بتدریج کم کی اور ہموار انداز میں رک گئی۔ڈونگہو لیبارٹری اس سے قبل بھی میگلیو ٹیکنالوجی کے متعدد تجربات کرچکی ہے۔ جون 2025 میں اسی پلیٹ فارم پر ٹرین نے 650 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ جولائی میں 700 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کی تھی۔ماہرین کے مطابق اس نوعیت کے تجربات مستقبل میں انتہائی تیز رفتار زمینی سفری نظام اور جدید ٹرانسپورٹ ٹیکنالوجی کی ترقی میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔تاہم ماہرین نے واضح کیا ہے کہ 800 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار فی الحال تجرباتی مرحلے تک محدود ہے اور اسے عام مسافر ٹرین کی تجارتی رفتار نہیں سمجھا جاسکتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…