پیر‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2026 

افغان حکومت میں دلہنوں کے میک اپ اور پرفیوم پر پابندی عائد

datetime 31  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) افغانستان کی عبوری طالبان حکومت نے شادی اور منگنی کی تقریبات سے متعلق نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے

متعدد رسومات اور آرائش سے متعلق اقدامات پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔جاری کردہ حکم نامے کے مطابق دلہنوں کے لیے میک اپ، ہیئر ایکسٹینشن اور خوشبو (پرفیوم) کے استعمال کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسی طرح خواتین کو گھروں سے باہر جا کر بیوٹی سروسز لینے سے بھی روک دیا گیا ہے۔طالبان حکومت نے منگنی کی تقریبات میں انگوٹھیوں کے تبادلے اور ایک دوسرے کے ہاتھوں پر مہندی لگانے کی روایت پر بھی پابندی لگا دی ہے۔ حکم نامے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انگوٹھی پہنانے کی رسم اسلامی روایت نہیں بلکہ مغربی اور عیسائی ثقافت سے منسوب ہے۔حکام نے شادی کی تقریبات میں موسیقی، رقص اور گانے بجانے پر پہلے سے موجود پابندیوں پر سختی سے عمل درآمد کی بھی ہدایت کی ہے، اور اس حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کو مزید نگرانی کرنے کا کہا گیا ہے۔طالبان انتظامیہ نے ملک بھر کی مساجد کے آئمہ اور خطباء کو بھی ہدایت جاری کی ہے کہ وہ جمعہ کے خطبات میں عوام کو ان نئی ہدایات سے آگاہ کریں۔ حکم نامے میں شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنی مذہبی اور اخلاقی اقدار کی حفاظت کریں اور غیر ملکی ثقافتی روایات سے گریز کریں۔

دستاویز میں شادی بیاہ کے دوران آتش بازی کو بھی نامناسب اور خطرناک قرار دیتے ہوئے اس سے اجتناب کی تلقین کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق یہ عمل نہ صرف حادثات کا باعث بن سکتا ہے بلکہ آس پاس کے لوگوں کے لیے بھی تکلیف اور پریشانی کا سبب بنتا ہے۔یاد رہے کہ طالبان حکومت اس سے قبل بھی افغانستان میں بیوٹی سیلون بند کر چکی ہے اور شادی کی تقریبات میں موسیقی پر پابندی نافذ کر چکی ہے۔ دوسری جانب ملک میں جاری معاشی مشکلات اور بڑھتی ہوئی غربت کے باعث بہت سے خاندان پہلے ہی شادی کی بڑھتی ہوئی لاگت سے پریشان ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)


ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…