جمعرات‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2026 

ایران پر حملوں سے متعلق امریکی قیادت میں اختلافات، جے ڈی وینس اور عسکری حکام کے خدشات سامنے آگئے

datetime 26  جولائی  2026 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے ایران کے خلاف جنگ کو مزید وسعت دینے کے ممکنہ نتائج پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ خدشات ایسے وقت میں سامنے آئے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے خلاف مزید فوجی کارروائیوں پر غور کر رہے تھے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق جمعے کو ہونے والے اعلی سطح کے اجلاس میں جنرل ڈین کین نے صدر ٹرمپ کو بریفنگ دیتے ہوئے ممکنہ فوجی کارروائیوں کے نتائج اور خطرات سے آگاہ کیا۔رپورٹ کے مطابق جنرل ڈین کین نے خاص طور پر امریکی اسلحے کے ذخائر، طویل جنگ کے ممکنہ اثرات اور دیگر عسکری چیلنجز پر تشویش ظاہر کی۔انہوں نے کہا کہ امریکی فوج صدر کے احکامات پر عمل کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، تاہم ہر فوجی آپشن کے ممکنہ نتائج کو بھی مدنظر رکھنا ضروری ہے۔ذرائع کے مطابق اسلحے کے ذخائر سے متعلق خدشات ان متعدد نکات میں شامل تھے جو اجلاس کے دوران صدر ٹرمپ کے سامنے پیش کیے گئے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے تقریبا دو ہفتوں تک جاری رہنے والے فضائی حملوں کے بعد فی الحال ایران پر بمباری کا سلسلہ روک دیا ہے، تاہم یہ واضح نہیں کہ یہ فیصلہ مستقل نوعیت کا ہے یا مستقبل میں دوبارہ حملے کیے جا سکتے ہیں۔

سی این این کے مطابق اگرچہ صدر ٹرمپ نے حالیہ دنوں میں ایران کے خلاف مزید سخت فوجی کارروائی کا عندیہ دیا تھا، لیکن انہوں نے نجی طور پر اپنے مذاکرات کاروں کو ایران کے ساتھ سفارتی رابطے جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی۔متعدد ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ کے قریبی مشیروں اور پینٹاگون کے بعض حکام کو اس بات پر شبہ ہے کہ جنگ میں مزید شدت لانے سے مطلوبہ نتائج حاصل کیے جا سکیں گے۔دفاعی اور سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق موجودہ صورتحال اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ واشنگٹن میں ایران کے خلاف آئندہ حکمت عملی پر مختلف آرا موجود ہیں، جبکہ فوجی اور سفارتی دونوں راستوں پر غور کیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…