بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

سعودی عرب میں غیر اخلاقی سرگرمیاں؛ عمرہ ویزا پر جانیوالی خاتون مسافر آف لوڈ

datetime 15  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن کراچی نے عمرہ ویزے پر سعودی عرب روانہ ہونے والی ایک خاتون کو مشکوک سفری ریکارڈ کی بنیاد پر سفر سے روک کر مزید تحقیقات کے لیے تحویل میں لے لیا۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق خاتون، جس کی شناخت انعم کے نام سے ہوئی، امیگریشن کلیئرنس کے دوران مشتبہ معلومات سامنے آنے پر تفصیلی جانچ کے لیے روکی گئی۔ دورانِ پوچھ گچھ اس نے بتایا کہ موجودہ عمرہ ویزا سعودی عرب میں مقیم اپنے ایک جاننے والے الیاس کی مدد سے حاصل کیا تھا۔ابتدائی تفتیش میں خاتون نے اعتراف کیا کہ وہ اس سے قبل بھی دو مرتبہ سعودی عرب جا چکی ہے، جہاں ہر بار تقریباً تین ماہ قیام کیا۔ اس نے بتایا کہ سابقہ سفروں کے انتظامات ایک شخص ذیشان نے کیے تھے، جبکہ دمام پہنچنے پر مانی نامی فرد نے اس کے رہائش کے انتظامات کیے۔تحقیقات کے دوران خاتون نے مزید بتایا کہ ماضی میں اسے ہر ماہ تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے معاوضہ ملتا تھا، تاہم ویزا اور سفری اخراجات اس رقم سے منہا کیے جاتے تھے۔ اس نے یہ بھی کہا کہ موجودہ سفر کے تمام انتظامات الیاس نے کیے ہیں اور اس بار وہ کسی ایجنٹ کے بجائے براہِ راست کام کرنے کا ارادہ رکھتی تھی۔

ترجمان کے مطابق خاتون کے موبائل فون کا جائزہ لینے پر متعدد وائس پیغامات اور تصاویر بھی ملی ہیں، جنہیں ابتدائی تحقیقات کا حصہ بنایا گیا۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ دستیاب شواہد کی بنیاد پر معاملہ انسانی اسمگلنگ اور تجارتی جنسی استحصال سے متعلق معلوم ہوتا ہے۔ایف آئی اے حکام نے خاتون کو سفر سے روکنے کے بعد مزید قانونی کارروائی اور تفصیلی تحقیقات کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے حوالے کر دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…