جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

امریکی ملازمتیں امریکیوں کیلئے ہیں، غیر ملکی فراڈیوں کیلئے نہیں،جے ڈی وینس

datetime 10  جولائی  2026 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایچ1بی ویزا تحقیقات پر موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایچ1بی ورک ویزا پروگرام کا مقصد باصلاحیت غیر ملکی ماہرین کو قانونی طور پر امریکا میں کام کا موقع فراہم کرنا تھا۔

انہوں نے کہا کہ بعض بڑی کمپنیاں اور غیر ملکی عناصر اس نظام کا ناجائز فائدہ اٹھا کر امریکی کارکنوں کے مفادات کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔امریکا میں غیر ملکی ہنر مند پیشہ ور افراد کی بھرتی کے لیے استعمال ہونے والا ایچ1بی ورک ویزا پروگرام ٹرمپ انتظامیہ کی اب تک کی بڑی فراڈ تحقیقات میں شامل ہو چکا ہے۔اس موقع پر نائب صدر جے ڈی وینس نے ان افراد کو خبردار کیا جن پر امریکی ملازمتوں کی قیمت پر ویزا نظام کے غلط استعمال کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔ریاست وسکونسن کے شہر ملواکی میں وسکونسن ایئر نیشنل گارڈ کے 128 ویں ایئر ری فیولنگ ونگ بیس کے دورے کے دوران جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکی محکمہ محنت پہلے ہی متعدد افراد اور اداروں کے خلاف سمن جاری کر چکا ہے اور ان کے بقول غیر ملکی فراڈیوں کی جانب سے ویزا پروگرام کے مبینہ غلط استعمال کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایچ-1 بی ویزا پروگرام موجود ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فراڈ ٹاسک فورس کتنے وسیع پیمانے پر کام کر رہی ہے، ہم ناصرف ٹیکس دہندگان کے پیسے کا تحفظ کر رہے ہیں بلکہ یہ بھی یقینی بنا رہے ہیں کہ فراڈ کرنے والے افراد ویزا پروگراموں کا ناجائز فائدہ نہ اٹھا سکیں۔

جے ڈی وینس نے کہا کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد کسی غیر معمولی ٹیکنالوجی کے ماہر، ممتاز سائنس دان یا بہترین ڈاکٹر کو امریکا میں قانونی طور پر کام کرنے کا موقع فراہم کرنا تھا، لیکن وقت کے ساتھ اس مقصد سے انحراف کیا گیا ہے، آج بیشتر بڑی کمپنیاں اور بیرونِ ملک موجود فراڈ کرنے والے عناصر اس پروگرام کو امریکی کارکنوں کی اجرتیں کم رکھنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسی لیے ٹرمپ انتظامیہ واضح کر رہی ہے کہ اب ایسا مزید نہیں ہو گا، اگر آپ اس ویزا پروگرام کا ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے تو آپ کو امریکا میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…