جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

لمبی عمر کےلیے ہر سال کروڑوں روپے خرچ کرنے والا ارب پتی لاعلاج بیماری میں مبتلا

datetime 10  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)طویل عمر اور اینٹی ایجنگ ریسرچ کے حوالے سے دنیا بھر میں معروف امریکی ٹیک کاروباری شخصیت برائن جانسن نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ایک نایاب اور فی الحال لاعلاج بیماری لاحق ہو گئی ہے۔

انہوں نے اپنی صحت سے متعلق معلومات سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک تفصیلی بیان میں شیئر کیں۔برائن جانسن کے مطابق انہیں آٹو امیون گیسٹرائٹس کی تشخیص ہوئی ہے، جو معدے کو متاثر کرنے والی ایک دائمی بیماری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر ان کی صحت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ ان کا مدافعتی نظام اس بیماری کے خلاف کس حد تک مؤثر انداز میں ردعمل دے رہا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ اس بیماری کے ممکنہ علاج کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے تیار کی جانے والی اینٹی باڈیز پر بھی تحقیق جاری ہے۔ ان کے مطابق اس تجرباتی طریقہ کار میں ایسے مدافعتی خلیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے جو معدے کی اندرونی تہہ کو نقصان پہنچاتے ہیں، تاہم یہ ٹیکنالوجی ابھی ابتدائی تحقیق کے مرحلے میں ہے اور اسے باقاعدہ علاج تصور نہیں کیا جا سکتا۔برائن جانسن کی بیماری سامنے آنے کے بعد ان کے اینٹی ایجنگ منصوبوں پر بھی نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔ وہ کئی برسوں سے بڑھتی عمر کے اثرات کم کرنے کے لیے مختلف تجرباتی طریقے اختیار کرتے رہے ہیں، جن میں خون کے پلازما کی منتقلی، جین تھراپی، لیزر ٹریٹمنٹس، سخت غذائی منصوبہ، سو سے زائد سپلیمنٹس اور دیگر جدید طریقۂ علاج شامل ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق آٹو امیون گیسٹرائٹس ایک ایسی بیماری ہے جس میں جسم کا مدافعتی نظام غلطی سے معدے کی حفاظتی اندرونی جھلی پر حملہ آور ہو جاتا ہے، جس کے باعث معدے میں سوزش پیدا ہوتی ہے اور خوراک ہضم کرنے کے ساتھ ضروری غذائی اجزا جذب کرنے والے خلیات متاثر ہوتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس مرض کے نتیجے میں جسم میں وٹامن بی 12 کی کمی پیدا ہو سکتی ہے، جو خون کی کمی سمیت متعدد پیچیدگیوں کا سبب بنتی ہے۔ ابتدائی مرحلے میں اکثر مریضوں میں واضح علامات ظاہر نہیں ہوتیں، تاہم بیماری بڑھنے پر پیٹ کے اوپری حصے میں درد، بھوک کم لگنا، متلی، قے، کمزوری اور شدید تھکن جیسی علامات سامنے آ سکتی ہیں۔ڈاکٹروں کے مطابق اس بیماری کی تشخیص خون کے مخصوص ٹیسٹ، اینٹی باڈیز کی جانچ اور اینڈوسکوپی کے ذریعے کی جاتی ہے۔ اگرچہ اس کا مکمل علاج تاحال دستیاب نہیں، لیکن وٹامن بی 12 کے انجیکشن، مناسب ادویات اور باقاعدہ طبی نگرانی کے ذریعے مریض کی علامات پر قابو پایا جا سکتا ہے اور وہ معمول کی زندگی گزار سکتا ہے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…