جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

معروف بھارتی اداکار کو زہریلے کیڑے نے کاٹ لیا، حالت تشویشناک

datetime 9  جولائی  2026 |

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے سینئر اداکار راجیش شرما کی صحت اس وقت تشویشناک ہوگئی

جب جنوبی بھارتی سپر اسٹار پربھاس کی نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران انہیں مبینہ طور پر ایک زہریلے کیڑے نے کاٹ لیا۔ طبیعت بگڑنے کے بعد انہیں کولکتہ کے ڈھاکوریا منی پال اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ سودیپا چٹرجی نے راجیش شرما کے اہلِ خانہ کی جانب سے جاری کیے گئے ایک پریس نوٹ کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ان کی صحت سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ بیان میں بتایا گیا کہ یہ واقعہ حیدرآباد کی راموجی فلم سٹی میں پیش آیا، جہاں پربھاس کی نئی فلم کی شوٹنگ جاری تھی۔اہلِ خانہ کے مطابق شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد راجیش شرما فلم کے تکنیکی عملے کے ساتھ گھنی جھاڑیوں کے قریب موجود تھے، اسی دوران انہیں کسی زہریلے کیڑے نے کاٹ لیا۔ ابتدا میں انہوں نے اسے معمولی واقعہ سمجھتے ہوئے طبی امداد حاصل نہیں کی۔بیان میں مزید بتایا گیا کہ تقریبا چھ گھنٹے بعد ان کی دائیں ٹانگ میں شدید تکلیف شروع ہوئی، تاہم اس کے باوجود وہ کولکتہ جانے والی پرواز میں سوار ہو گئے۔

دورانِ سفر انہیں تیز بخار نے آ لیا اور ان کی حالت مزید خراب ہوتی چلی گئی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔راجیش شرما کا علاج کرنے والے ڈاکٹر اوینیو بھٹاچاریہ کے مطابق زہریلے انفیکشن نے پیر کی انگلیوں سے لے کر گھٹنے تک اثرات مرتب کیے ہیں، جبکہ متاثرہ ٹانگ پر بڑے بڑے چھالے بھی بن چکے ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اداکار کو سانس لینے میں بھی دشواری کا سامنا ہے۔طبی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر انفیکشن کے باعث ٹانگ میں خون کا لوتھڑا بن گیا اور وہ پھیپھڑوں تک پہنچ گیا تو صورتحال جان لیوا بھی ثابت ہو سکتی ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق راجیش شرما کی حالت پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور وہ تاحال خطرے سے مکمل طور پر باہر نہیں آئے ہیں۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…