پیر‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2026 

آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین، 2کروڑ لوگوں کی آمد متوقع، ملک بھر میں فوج ہائی الرٹ

datetime 2  جولائی  2026 |

تہران (این این آئی)ایران اپنے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات اور تدفین کے لیے تاریخ کے سب سے بڑے انتظامات کر رہا ہے۔

اس موقع پر سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے ایرانی فوج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور ملک کی سرحدوں پر پہرا مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی اِرنا سے بات کرتے ہوئے بریگیڈیئر جنرل محمد اکرام نیا نے سیکیورٹی کے حوالے سے بتایا کہ مختلف ممالک سے آنے والے اعلی حکام، مذہبی اور سیاسی رہنماں کی آمد کو محفوظ بنانے کے لیے ایرانی فورسز کی نفری بڑھا دی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ زمینی، بحری اور فضائی افواج نے ملک کی سرحدوں پر سیکیورٹی بڑھا دی ہے تاکہ ہر طرح سے حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے اور ایران کی فضائی دفاعی فورس فضائی حدود کی دن رات کڑی نگرانی کر رہی ہے۔آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات کا یہ سلسلہ چھ دنوں تک جاری رہے گا جو ایران اور پڑوسی ملک عراق کے پانچ مختلف شہروں میں منعقد کیا جائے گا۔

یہ رسومات ہفتے کے دن سے شروع ہوں گی، تہران کے بڑے مصلی کمپلیکس میں ان کا جسدِ خاکی رکھا جائے گا اور پیر کے دن تہران کی سڑکوں سے جنازے کو جلوس کی صورت میں گزارا جائے گا۔اس کے بعد سات جولائی کو ان کے جسدِ خاکی کو مقدس شہر قم لے جایا جائے گا اور پھر وہاں سے عراق کے شہروں نجف اور کربلا منتقل کیا جائے گا۔ ان تمام شہروں میں رسومات کی ادائیگی کے بعد نو جولائی کو انہیں تدفین کے لیے دوبارہ ایران میں ان کے آبائی شہر مشہد لایا جائے گا۔حکام کا اندازہ ہے کہ ان آخری رسومات میں ملک اور دنیا بھر سے تقریبا پندرہ سے بیس ملین یعنی ڈیڑھ سے دو کروڑ سوگوار شرکت کریں گے، جس کی وجہ سے پولیس کو انتہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔اس موقع پر دنیا کے تیس سے زیادہ ممالک بشمول روس، چین، پاکستان، بھارت، جارجیا اور کیوبا کے بڑے رہنما اور نوے ممالک کے مذہبی پیشوا شرکت کے لیے پہنچ رہے ہیں۔پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف، جنہوں نے امریکا اور اسرائیل کے درمیان جنگ کو ختم کرانے کے لیے سب سے آگے بڑھ کر کوششیں کی ہیں، انہوں نے بھی پارلیمنٹ میں اپنے خطاب کے دوران اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ اس جنازے میں شرکت کے لیے خود ایران جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…