جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

48دن کی شادی کے دوران تشدد اور کیمروں سے نگرانی سے تنگ آ کر نئی دلہن نے خودکشی کر لی

datetime 18  جون‬‮  2026 |

ممبئی (این این آئی)بھارتی ریاست مہاراشٹر میں 26 سالہ وشاکھا تلکار نے سسرالیوں کے تشدد اور ہراسانی سے تنگ آ کر خودکشی کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وشاکھا تلکار کی شادی رواں سال 30 اپریل کو ڈاکٹر نیتن تلکار سے ہوئی تھی اور شادی کے صرف 48 دن بعد یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔وشاکھا تلکار کے اہلِ خانہ کا الزام ہے کہ شوہر اور سسرالی رشتے دار جہیز، زیورات اور رقم کے لیے مسلسل دبا ڈال رہے تھے۔وشاکھا کے والدین کا کہنا تھا کہ گھر کے اندر اور باہر نگرانی کے لیے کیمرے نصب تھے اور شوہر ہر وقت ہماری بیٹی کی سرگرمیوں پر نظر رکھتا تھا۔

اہلِ خانہ کے مطابق وشاکھا کو پڑوسیوں سے بات کرنے پر بھی تشدد کا نشانہ بنایا جاتا، واقعے سے 2 دن قبل بھی وشاکھا کو ایک خاتون پڑوسی سے گفتگو کرنے پر مبینہ طور پر مارا پیٹا گیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے متوفیہ کے شوہر نیتن تلکار، والدہ چھایا تلکار اور بھائی نناد تلکار کے خلاف ذہنی و جسمانی ہراسانی اور خودکشی پر اکسانے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔وشاکھا کے شوہر کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔



کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…