جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

امریکہ اور ایران کے معاہدےکے 14 نکات کی تفصیل جاری

datetime 18  جون‬‮  2026 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکا نے ایران کے ساتھ 14 نکاتی مفاہمتی یادداشت کے نکات جاری کر دیے، اس مفاہمتی یادداشت کا ٹائٹل اسلام آباد مفاہمتی یادداشت رکھا گیا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے ورسیلز فرانس میں صدر میکرون کے ساتھ عشائیے کے موقع پر ایم او یو پر دستخط کیے اور صحافیوں کو بتایا کہ ایران امریکا مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے ۔ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ نے بھی تصدیق کی کہ مفاہمتی یادداشت کے متن پر ایران اور امریکا کے صدور نے الیکٹرانک دستخط کیے ہیں۔ امریکا کے ایک سینئر عہدیدار نے ایران کے ساتھ مجوزہ 14 نکاتی جنگ بندی یادداشتِ مفاہمت کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔مفاہمتی یادداشت کے پہلے نکتے کے مطابق لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوری اور مستقل فوجی کارروائیاں بند کریں گے، فریقین ایک دوسرے کے خلاف دھمکی دینے یا طاقت کے استعمال سے گریز کریں گے، لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔امریکی موقف ہے کہ معاہدے کے تحت فوری اور مستقل جنگ بندی، لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوجی کارروائیوں کا خاتمہ اور ایک دوسرے کی خودمختاری کے احترام کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

دستاویز میں 60 دن کے اندر حتمی معاہدے کے لیے مذاکرات کی شق شامل ہے جبکہ امریکا ایران پر عائد بحری پابندیاں ختم کرے گا اور آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی آمد و رفت بحال کی جائے گی۔معاہدے کے مطابق امریکا ایران کی تعمیرِ نو اور معاشی ترقی کے لیے کم از کم 300 ارب ڈالرز کے منصوبے کی حمایت کرے گا جبکہ ایرانی تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی برآمدات کے لیے فوری رعایتیں بھی دی جائیں گی۔

دستاویز میں ایران نے جوہری ہتھیار نہ بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے جبکہ افزودہ جوہری مواد اور دیگر جوہری معاملات پر آئندہ مذاکرات میں اتفاقِ رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔امریکا نے ایران کے منجمد اثاثے قابلِ استعمال بنانے، نئی پابندیاں نہ لگانے اور موجودہ صورتِ حال برقرار رکھنے کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔یادداشتِ مفاہمت میں تمام پابندیوں کے خاتمے، عمل درآمد کی نگرانی کے لیے مشترکہ نظام کے قیام اور حتمی معاہدے کی توثیق اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی لازمی قرارداد کے ذریعے کرنے کی شق بھی شامل ہے۔ایرانی حکام نے تاحال اس دستاویز یا اس کے متن کی باضابطہ تصدیق نہیں کی ہے۔



کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…