منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

ایران امریکا معاہدہ کیلئے دوحہ میں خفیہ تیاریوں کا آغاز، اہم پیش رفت سامنے آگئی

datetime 15  جون‬‮  2026 |

دوحہ(این این آئی ) امریکا اور ایران کے درمیان مجوزہ امن معاہدے پر دستخط سے قبل قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اہم سفارتی سرگرمیوں کا آغاز ہونے جا رہا ہے،

جہاں دونوں ممالک کے ساتھ بالواسطہ تیاری اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک سفارتی ذریعے نے بتایا ہے کہ امریکا اور ایران کے نمائندوں کے ساتھ الگ الگ تیاری اجلاس رواں ہفتے دوحہ میں ہوں گے۔ ان ملاقاتوں کا مقصد سوئٹزرلینڈ میں مجوزہ معاہدے پر باضابطہ دستخط اور بعد ازاں تکنیکی مذاکرات کے آغاز کے لیے امور کو حتمی شکل دینا ہے۔سفارتی ذریعے کے مطابق قطری ثالثوں نے تہران میں تقریبا 17 گھنٹے طویل اور انتہائی اہم مذاکرات کیے، جن کا آغاز اتوار کو ہوا تھا۔ ان مذاکرات کے نتیجے میں دونوں فریقوں کے درمیان اہم پیش رفت سامنے آئی اور ایک مفاہمت تک رسائی ممکن ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق قطری وفد مذاکرات مکمل ہونے کے بعد تہران سے روانہ ہو گیا، جبکہ اب اگلا مرحلہ دوحہ میں ہونے والی تیاری ملاقاتوں پر مشتمل ہوگا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ مجوزہ معاہدے کا مقصد مشرقِ وسطی میں کشیدگی کا خاتمہ، جنگ بندی کے عمل کو مستحکم بنانا اور مستقبل کے سیاسی و تکنیکی مذاکرات کی راہ ہموار کرنا ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق قطر نے حالیہ بحران کے دوران ثالثی کے کردار میں اہم پیش رفت حاصل کی ہے اور دوحہ میں ہونے والی ملاقاتیں امریکا اور ایران کے تعلقات میں ایک نئے مرحلے کا آغاز ثابت ہو سکتی ہیں۔اگر تمام معاملات طے پا گئے تو سوئٹزرلینڈ میں متوقع دستخطی تقریب خطے کی سفارتی تاریخ کا ایک اہم واقعہ بن سکتی ہے، جس کے اثرات مشرقِ وسطی سمیت عالمی سیاست اور معیشت پر بھی مرتب ہونے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…