جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

ناروے کی شہزادی کے بڑے بیٹے کو جنسی زیادتی کے جرم میں 4 سال قید

datetime 15  جون‬‮  2026 |

اوسلو (این این آئی )ناروے کی شہزادی کے بڑے بیٹے کو جنسی زیادتی کے مقدمے میں 4 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ناروے میں عدالت نے شہزادی کے بڑے بیٹے ماریئس بورگ ہوئبی کو ریپ کے جرم میں چار سال قید کی سزا سنائی ہے۔عدالتی فیصلے کے مطابق مقدمے کی سماعت کے دوران استغاثہ نے ایسے شواہد پیش کیے جنہیں عدالت نے جرم ثابت کرنے کے لیے کافی قرار دیا۔ جج نے اپنے فیصلے میں کہا کہ متاثرہ خاتون کے بیان، گواہوں کے بیانات اور دیگر شواہد کو مدنظر رکھتے ہوئے ملزم کے خلاف الزامات ثابت ہوتے ہیں۔ماریئس بورگ ہوئبی ناروے کی شہزادی میٹی میرٹ کے بیٹے ہیں تاہم وہ براہِ راست شاہی جانشینی کی قطار میں شامل نہیں ہیں۔ تاہم ان کا تعلق شاہی خاندان سے ہونے کے باعث کیس کو ملک اور بین الاقوامی سطح پر توجہ سے دیکھا گیا۔عدالتی فیصلے کے بعد شاہی محل کی جانب سے فوری طور پر کوئی تفصیلی بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم مبصرین کا کہنا تھا کہ یہ مقدمہ ناروے کے شاہی خاندان کے لیے ایک حساس اور مشکل مرحلہ ثابت ہوا ہے۔



کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…