جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

،ہنی مون پر اہلخانہ کو ساتھ لے جانے پر بیوی نے طلاق کا مطالبہ کردیا

datetime 9  جون‬‮  2026 |

نئی دہلی(این این آئی)ہنی مون پر خاندان کو ساتھ لے جانے پر بیوی نے طلاق کا مطالبہ کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون اور نئی دہلی کے پٹیل نگر سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی شادی ویب سائٹ کے ذریعے طے پائی۔شادی کے بعد شوہر کی جانب سے اپنی بیوی کو ہنی مون پر لے جایا گیا لیکن یہ ہنی مون دونوں کے درمیان علیحدگی کا باعث تب بنا جب لڑکا اپنے والدین اور بہن بھائی کو بھی ہنی مون پر ساتھ لے گیا۔دونوں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا اس قدر بڑھ گیا کہ بیوی نے طلاق کا مطالبہ کردیا جس پر انہیں کونسلنگ سینٹر بھیجا گیا۔بیوی نے کونسلرکو بتایا کہ ہنی مون جانے کا مقصد میاں بیوی کے درمیان تعلق مضبوط کرنا ہے لیکن خاندان کی مسلسل موجودگی کی وجہ سے شوہر کے ساتھ مناسب وقت نہیں مل سکا۔دوسری جانب شوہر کا موقف تھا کہ وہ اپنے خاندان کو ساتھ لے کر گیا کیونکہ وہ چاہتا تھا کہ سب خوش ہوں، اپنے ساتھ والدین اور بہن بھائیوں کو شامل کرنا نامناسب نہیں تھا اوراسے یہ غلطی نہیں لگتی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میاں بیوی کے درمیان تنازع پہلے ہی مشاورت کے 3 سیشنز سے گزر چکا تھا لیکن دونوں فریقین صلح کیلئے تیار نہیں ہورہے تھے تاہم کونسلرز نے حال ہی میں ایک اور سیشن کا انعقاد کیا اور جوڑے کو اپنے مستقبل پر غور کرنے کے لیے اضافی وقت دیدیا۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…