جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

سوشل میڈیا پر زیورات کی نمائش، چوروں نے خاتون ولاگر کا گھر صاف کر دیا

datetime 8  جون‬‮  2026 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک خاتون ویلاگر کے گھر سے نامعلوم افراد سونا، چاندی کے زیورات، نقد رقم اور دیگر قیمتی سامان چرا کر فرار ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ خاتون ویلاگر کا کہنا تھا کہ چوری شدہ سامان کی مالیت تقریبا 8 سے 10 لاکھ روپے بنتی ہے، پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ گھر کی نگرانی کے لیے نصب کیے گئے کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ لیا جا رہا ہے جس میں ایک نقاب پوش شخص لاٹھی کے ذریعے کیمرے کا رخ تبدیل کرتا دکھائی دیتا ہے۔تحقیقات کے دوران یہ پہلو بھی سامنے آیا ہے کہ خاتون ویلاگر نے حالیہ دنوں میں اپنے گھر، زیورات، نقد رقم اور طرزِ زندگی کی ویڈیوز سماجی رابطوں کے ذرائع (سوشل میڈیا پلیٹ فارمز)پر شیئر کی تھیں۔ پولیس کو شبہ ہے کہ ملزمان نے اِنہی ویڈیوز کی مدد سے گھر کے نقشے اور قیمتی اشیا کے بارے میں معلومات حاصل کر کے واردات کی منصوبہ بندی کی۔

بھارت میں پیش آئے اس واقعے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دولت اور گھر کی تفصیلات نمایاں کرنے کے ممکنہ خطرات پر ایک بار پھر سوالات کھڑے کر دیئے۔



کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…