اتوار‬‮ ، 07 جون‬‮ 2026 

نیویارک میں خاتون گاڑی سے اترتے ہی 10 فٹ گہرے مین ہول میں گر کر ہلاک

datetime 20  مئی‬‮  2026 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکی شہر نیویارک میں 56 سالہ خاتون کھلے مین ہول میں گر کر جان کی بازی ہار گئیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ رات گئے پیش آیا جب خاتون اپنی مرسیڈیز بینز ایس یو وی پارک کرکے گاڑی سے باہر نکلیں۔پولیس کے بقول خاتون جیسے ہی گاڑی سے اتریں، وہ سیدھا ایک کھلے مین ہول میں جاگریں جو تقریبا 10 فٹ سے بھی زیادہ گہرا تھا۔ کافی نیچے گرنے کے باعث وہ شدید زخمی ہوکر بے ہوش ہوگئیں۔موقع پر پہنچنے والے ریسکیو اہلکاروں نے خاتون کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں ان کا علاج جاری تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں۔واقعے کی تحقیقات کرنے والی بجلی و گیس کمپنی نے بتایا کہ حادثے کے وقت علاقے میں کوئی تعمیراتی کام جاری نہیں تھا جب کہ مین ہول کا ڈھکن تقریبا 15 فٹ دور پڑا ہوا ملا۔کمپنی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم اس بات کی تصدیق پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہیں کہ ایک شہری کھلے مین ہول میں گرنے کے بعد جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم تحقیقات کررہے ہیں کہ یہ واقعہ کیسے پیش آیا۔ عوامی تحفظ اولین ترجیح ہے۔ متاثرہ خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ادھر نیویارک پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے کی تحقیقات کررہے ہیں تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ مین ہول کا ڈھکن کیوں غائب تھا اور حفاظتی انتظامات کیوں موجود نہیں تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تلوم اور تلوم سے آگے


ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…