جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

ایران کیلئے جاسوسی کا الزام، سابق امریکی فضائیہ کی افسر کی گرفتاری پر انعام کا اعلان

datetime 15  مئی‬‮  2026 |

تہران (این این آئی)امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے ایران کے لیے مبینہ جاسوسی میں ملوث سابق امریکی فضائیہ افسر مونیکا وِٹ کی گرفتاری یا معلومات فراہم کرنے پر 2 لاکھ ڈالرز انعام کا اعلان کر دیا۔

مونیکا وِٹ پر 2019 میں امریکی خفیہ معلومات ایران کو فراہم کرنے کے الزام میں فردِ جرم عائد کی گئی تھی، ایف بی آئی کے مطابق وہ 2013 میں امریکا چھوڑنے کے بعد سے لاپتہ ہیں، ایران فرار ہو گئی تھیں۔ایف بی آئی واشنگٹن فیلڈ آفس کے کائونٹر انٹیلی جنس اینڈ سائبر ڈویژن کے سربراہ ڈینیئل ویرزبکی نے کہا کہ ایران کی موجودہ صورتِ حال میں یقینا کوئی نہ کوئی ایسا شخص موجود ہے جو مونیکا وِٹ کے ٹھکانے سے متعلق معلومات رکھتا ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ معلومات فراہم کر کے مونیکا وِٹ کو انصاف کے کٹہرے میں لانے میں مدد کریں۔واضح رہے کہ مونیکا وِٹ نے 1997 میں امریکی فضائیہ میں شمولیت اختیار کی اور 2008 تک خدمات انجام دیں، بعد ازاں وہ 2010 تک امریکی محکمہ دفاع کے ساتھ بطور کنٹریکٹر وابستہ رہیں۔رپورٹس کے مطابق وہ ایران میں ایک ایسی کانفرنس میں شریک ہوئی تھیں جس کا مقصد امریکی اخلاقی اقدار پر تنقید کرنا تھا۔ایف بی آئی نے الزام عائد کیا کہ مونیکا وِٹ ایران کی پاسدارانِ انقلاب کے ساتھ مل کر کام کرتی رہی ہیں،

جو 1979 کے انقلاب کے بعد ایران کے عالمی اثر و رسوخ کو بڑھانے کے لیے قائم کی گئی تھی۔اسی کیس میں 2019 کے دوران 4 ایرانی شہریوں پر بھی سازش اور شناختی چوری کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…