پیر‬‮ ، 29 جون‬‮ 2026 

بھارت میں جانور ذبح کرنے پر نئی پابندیاں عائد

datetime 14  مئی‬‮  2026 |

نئی دہلی (این این آئی )بھارتی ریاست مغربی بنگال کی حکومت نے جانوروں کے ذبیحہ سے متعلق نئے سخت قواعد نافذ کر دیے

جن کے تحت گائے، بیل، بھینس اور بچھڑوں سمیت کسی بھی جانور کو فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر ذبح نہیں کیا جا سکے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سرکاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جانور کو ذبح کرنے کی اجازت اسی صورت میں دی جائے گی جب متعلقہ حکام اور سرکاری ویٹرنری سرجن یہ تصدیق کریں کہ جانور کی عمر 14 سال سے زیادہ ہے اور وہ کام یا افزائش کے قابل نہیں رہا، یا مستقل بیماری، چوٹ یا معذوری کا شکار ہے۔سرٹیفکیٹ میونسپل چیئرمین یا پنچایت کے سربراہ اور سرکاری ویٹرنری سرجن مشترکہ طور پر جاری کریں گے۔ درخواست مسترد ہونے کی صورت میں متاثرہ شخص 15 دن کے اندر ریاستی حکومت سے اپیل کر سکے گا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ منظور شدہ جانوروں کو صرف سرکاری یا مقررہ مذبح خانوں میں ہی ذبح کیا جا سکے گا جبکہ عوامی مقامات پر ذبح مکمل طور پر ممنوع ہو گا۔حکام کو معائنے کا اختیار بھی دیا گیا ہے اور کسی بھی رکاوٹ کو قانون کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔قواعد کی خلاف ورزی پر 6 ماہ تک قید، 1 ہزار بھارتی روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکیں گی جبکہ اس حوالے سے تمام جرائم کو قابلِ گرفت قرار دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…