اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

جہیز میں سونے کی چین نہ ملنے پر دلہن کو قتل کر دیا گیا

datetime 13  مئی‬‮  2026 |

پٹنہ (این این آئی)بھارتی ریاست بہار میں 23 سالہ سنجو کماری کو شادی کے صرف 4 دن بعد مبینہ طور پر جہیز کے تنازع پر قتل کر دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دلہن کے اہلِ خانہ نے بتایا ہے کہ دولہا ونود پال اور اس کے گھر والوں نے سونے کی چین کا مطالبہ کیا تھا جو فوری طور پر پورا نہ ہونے پر سنجو کو مسلسل ذہنی اور جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔بھارتی میڈیا نے بتایا کہ سنجو کی شادی 7 مئی کو دھوم دھام سے ہوئی تھی، لڑکی والوں نے تقریبا 4 لاکھ روپے نقد، موٹر سائیکل، فریج، فرنیچر، برتن اور سونے چاندی کے زیورات بھی دیے تاہم سونے کی چین نہ دینے پر دولہا کے گھر والے ناراض تھے۔دلہن کے بھائی شیوم پال کے مطابق شادی کے بعد بہن کو گھر والوں سے بات کرنے نہیں دیا جاتا تھا، خفیہ طور پر فون کرنے پر بھی اسے مارا پیٹا گیا، سنجو نے اپنے گھر والوں کو ایک خفیہ کال میں بتایا تھا کہ سسرال میں اسے بہت پریشان کیا جا رہا ہے۔مقتولہ کے اہلِ خانہ کا کہنا تھا کہ 11 مئی کو ونود کی والدہ نے فون پر دھمکی دی کہ تمہاری بہن زندہ واپس نہیں آئے گی، اب اس کی لاش ہی نکلے گی، اسی دوران سنجو کی چیخ سنائی دی اور کال منقطع ہو گئی۔اگلے روز خاندان کو اطلاع ملی کہ سنجو کی موت ہو گئی ہے،

سسرال پر الزام ہے کہ سنجو کا گلا دبا کر قتل کیا گیا اور ثبوت مٹانے کے لیے لاش کو جلدی میں جلا دیا گیا، جب اہلِ خانہ شمشان گھاٹ پہنچے تو لاش کا بیشتر حصہ جل چکا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے سنجو کے شوہر ونود پال، اس کے والدین، بہن اور بہنوئی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، ساس سمیترا دیوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان فرار ہیں۔پولیس قتل اور خودکشی دونوں پہلوں سے تحقیقات کر رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…