ہفتہ‬‮ ، 27 جون‬‮ 2026 

جنگ میں امریکا کے 39طیارے تباہ ہوئے، امریکی رکن کانگریس نے تسلیم کرلیا

datetime 13  مئی‬‮  2026 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکا کے ڈیموکریٹک رکن کانگریس ایڈورڈ کیس نے تسلیم کیا ہے کہ ایران جنگ میں امریکا کے 39 طیارے تباہ ہوئے۔

ایڈورڈ کیس نے سینیٹ کمیٹی میں خصوصی سماعت کے دوران پنٹاگان کے سی ایف او جے ہرسٹ پر سوالات کی بھرمار کردی تاہم ایران جنگ میں امریکا کو نقصان کا پوچھا تو جے ہرسٹ کئی سوالوں کا گول مول جواب دیتے رہے۔ کانگریس مین ایڈورڈ کیس نے لڑاکا طیاروں کی تباہی سے متعلق جس دا وار زون ویب سائٹ کا حوالہ دیا، اس امریکی ویب سائٹ دا وار زون کی رپورٹ کے مطابق انتالیس روز تک جاری ایران کیخلاف جنگ میں امریکی فضائیہ نے 13 ہزار پروازیں کیں تاہم اس دوران امریکا کے 39 طیارے تباہ ہوئے اور مزید دس طیاروں کو مختلف نوعیت کا نقصان بھی ہوا۔ ویب سائٹ کا دعوی تھا کہ تباہ ہونے والے طیاروں کی اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔

چوبیس یو ایس اے ایف ایم کیو نائن ریئپر USAF MQ-9 Reaper ڈرونز تباہ ہوئے۔ پانچ لڑاکا طیارے فضا میں تباہ ہوئے، چار ایف 15 ای اسٹرائیک ایگلز اور ایک اے 10 وارتھوگ A-10 Warthog بھی تباہ ہوا۔ ایران کی فضائی حدود میں ایک ایف تھرٹی فائیو اے طیارہ بھی نشانہ بنا جو کہ ففتھ جنریشن فائٹر جیٹ کی تباہی کا اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ تھا مگر اسکا پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب رہا۔ تین ایف پندرہ ای F-15Es طیارے کویت کی فضائی حدود میں تباہ ہوئے۔ قیمتی ای تھری جی سینتری E-3G Sentry بھی تباہ ہوا جو کہ امریکا کا بڑا نقصان تھا۔رپورٹ کے مطابق بعض اثاثے ایرانی حدود میں اس لیے تباہ کیے گئے کہ کہیں ایران ان پر قبضہ نہ کرلے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…