منگل‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

جمائما خان کو نیا پیار مل گیا؟ برطانوی میڈیا کا منگنی کادعویٰ

datetime 4  مئی‬‮  2026 |

لندن (نیوز ڈیسک) جمائما گولڈ اسمتھ کے حوالے سے برطانوی میڈیا میں نئی خبروں نے توجہ حاصل کر لی ہے،

جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے اپنی نجی زندگی میں نیا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔رپورٹس کے مطابق جمائما گولڈ اسمتھ گزشتہ تقریباً ایک سال سے ایک امیر سرمایہ کار کے ساتھ تعلق میں تھیں، جو اب منگنی تک پہنچ گیا ہے اور دونوں نے مستقبل میں شادی کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔میڈیا اطلاعات کے مطابق جمائما، جو ایک اسکرین رائٹر اور ڈاکیومنٹری پروڈیوسر کے طور پر جانی جاتی ہیں، نے آئرش-آسٹریلوی بزنس مین کیمرون او ریلی سے منگنی کر لی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ دونوں کی شناسائی پیشہ ورانہ سرگرمیوں کے دوران ہوئی، جو وقت کے ساتھ قریبی تعلق میں بدل گئی۔

کیمرون او ریلی ایک معروف سرمایہ کار ہیں اور مختلف عالمی کمپنیوں سے وابستہ رہ چکے ہیں۔ وہ معروف میڈیا شخصیت سر انتھونی او ریلی کے صاحبزادے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ جوڑا اپنی زندگی کا زیادہ وقت سوئٹزرلینڈ اور لندن میں گزارتا ہے، جبکہ جمائما کے اہل خانہ بھی ان سے ملاقات کر چکے ہیں۔رپورٹس کے مطابق دونوں کے درمیان ابتدا میں دوستی رہی، جو بعد ازاں تعلق میں تبدیل ہو گئی، اور اب وہ بطور جوڑا ایک ساتھ مستقبل کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ اس سے قبل عمران خان کی اہلیہ رہ چکی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سٹوڈنٹ لسٹ


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…