جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایران کی جانب سے امریکا کو بھیجے گئے مجوزہ امن منصوبے کی نئی تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 4  مئی‬‮  2026 |

تہران(این این آئی)ایران کی جانب سے امریکا کو بھیجے گئے مجوزہ امن منصوبے کی نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں ،

جس میں 30دن میںجنگ کے مکمل خاتمے میں تبدیل کرنے، عدم جارحیت کا عہد، آبنائے ہرمز کوبتدریج کھولنا، ایران کو محدود یورینیم افزودگی کی اجازت، پابندیاں ختم کرنے اور خطے میں مشترکہ سیکیورٹی نظام کے قیام کی تجاویز شامل ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق ایران کے مجوزہ منصوبے میں3اہم مراحل شامل ہیں، جنگ بندی کو کم از کم 30دنوں میں جنگ کے مکمل خاتمے میں تبدیل کرنے کی تجویز ہے۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق امن منصوبے میں عدم جارحیت کا عہد شامل ہے، اسرائیل بھی اس کا حصہ ہوگا، جنگ دوبارہ شروع نہ کرنے اور مشرقِ وسطی میں لڑائی کا خاتمہ یقینی بنانے کی بھی تجویز ہے۔عرب میڈیا کے مطابق پہلے مرحلے میں آبنائے ہرمز کو بتدریج کھولنا اور ایرانی بندرگاہوں پر امریکی محاصرہ ختم کرنے کی تجویز شامل ہے۔رپورٹ کے مطابق ایران کو سمندری بارودی سرنگوں کی صفائی کی ذمے داری سنبھالنا بھی تجاویز میں شامل ہے، ایران کی جانب سے دوسرے مرحلے میں ایران کو مقررہ وقت کے بعد یورینیم افزودگی کی اجازت کی تجویز بھی شامل ہے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کو زیرو اسٹوریج اصول کے تحت 3.6فیصد یورینیم افزودگی کی اجازت کی تجویز بھی دی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق منصوبے میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران اور اس کے اتحادیوں پر حملہ نہ کرنے کی تجویز بھی شامل ہے، اس کے بدلے میں ایران بھی حملے کرنے سے باز رہے گا۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق منصوبے میں ایران کے جوہری ڈھانچے کو ختم کرنے یا تنصیبات کو تباہ کرنے کو مسترد کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ایران پرپابندیاں ختم کرنے، منجمد فنڈز کو مقررہ مدت کے مطابق مرحلہ وار جاری کرنا بھی تجاویز میں شامل ہے۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق تیسرے مرحلے میں ایران کی عرب اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ اسٹریٹجک مکالمہ شروع کرنے کی تجویز دی گئی ہے، مکالمے کے ذریعے مشرقِ وسطی پر مشتمل ایک مشترکہ سیکیورٹی نظام قائم کرنے کی تجویز شامل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…