جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

امریکہ میں بھارتی طلبہ کا بڑی تعداد میں کیریئر متاثر ہونے کا خدشہ

datetime 2  مئی‬‮  2026 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکا میں ایوانِ نمائندگان کے تقریبا 35 ارکان نے ایک نیا قانون پیش کیا ہے

جس کے تحت بھارتی اور دیگر غیر ملکی طلبہ کے لیے تعلیم کے بعد امریکا میں ملازمت اور مستقل رہائش کے روایتی راستے سخت متاثر ہو سکتے ہیں۔مجوزہ قانون کو ایچ ون بی ویزے کے غلط استعمال کے خاتمے کا قانون 2026 کہا جا رہا ہے۔اس مجوزہ قانون کے مطابق نئے ایچ ون بی ویزوں پر 3 سال کی پابندی لگائی جائے گی، سالانہ کوٹہ 65000 سے کم کر کے 25000 کرنے کی تجویز ہے جبکہ انتخاب کا نظام لاٹری کے بجائے صرف زیادہ تنخواہ کی بنیاد پر ہو گا۔قانون میں تجویز کیا گیا ہے کہ کم از کم سالانہ تنخواہ 2 لاکھ ڈالرز مقرر کی جائے، بیرونی کمپنیوں کے ذریعے بھرتی کے نظام پر پابندی لگائی جائے اور ایچ فور ویزا رکھنے والے افراد کے اہلِ خانہ کے لیے ملازمت کی اجازت بھی ختم کر دی جائے۔مجوزہ بل میں غیر ملکی طلبہ کے لیے اختیاری عملی تربیت کا نظام بھی ختم کرنے کی تجویز شامل ہے جو فی الحال تعلیم کے بعد امریکا میں کام کرنے کا اہم ذریعہ سمجھا جاتا ہے، اسی طرح مستقل رہائش یعنی گرین کارڈ کی طرف جانے کا راستہ بھی بند کرنے کی بات کی گئی ہے۔

یہ مجوزہ قانون ایک ایسے سیاسی گروہ کی جانب سے سامنے آیا ہے جو سخت امیگریشن پالیسیوں کا حامی سمجھا جاتا ہے، اس گروہ کے نزدیک غیر ملکی طلبہ اور کارکنوں کی وجہ سے مقامی شہریوں کی ملازمتوں اور اجرتوں پر دبا بڑھتا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بل کے منظور ہونے سے سب سے زیادہ متاثر بھارتی طلبہ ہوں گے، اس پیش رفت سے خاص طور پر بھارت کے ان ہزاروں طلبہ میں تشویش پائی جا رہی ہے جو اعلی تعلیم کے بعد امریکا میں کیریئر بنانے کی امید رکھتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اگر یہ تبدیلیاں منظور ہو گئیں تو امریکی تعلیمی اور روزگار کا روایتی راستہ بڑی حد تک تبدیل ہو سکتا ہے جبکہ طلبہ کے لیے کینیڈا، برطانیہ اور آسٹریلیا جیسے ممالک کی طرف رجحان بڑھنے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…