جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

چین کا ایک بار پھر اپنے شہریوں کیلئے ایران سے فوری انخلا کا انتباہ جاری

datetime 25  اپریل‬‮  2026 |

بیجنگ(این این آئی)چین نے غیر مستحکم اور سنگین سیکیورٹی صورتِ حال کے پیشِ نظر اپنے شہریوں کو ایک بار پھر

ایران سے فوری انخلا اور محفوظ علاقوں کی طرف منتقل ہونے کا انتباہ جاری کر دیا۔ایران میں موجود چینی سفارت خانے اور ایران میں قائم قونصل خانوں کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ ایران کی فضائی حدود کے بعض حصے پروازوں کے لیے دوبارہ کھول دیے گئے ہیں، تاہم خطے کی مجموعی صورتِ حال اب بھی نازک، پیچیدہ اور غیر یقینی ہے۔چینی حکام نے اپنے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ احتیاط برتیں، حساس مقامات خصوصا ریاستی اور عسکری تنصیبات سے دور رہیں اور جلد از جلد ملک چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔چین نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ جو شہری ایران میں موجود رہنے کا فیصلہ کرتے ہیں، انہیں کسی بھی ہنگامی صورتِ حال میں مقامی حکام سے فوری رابطہ کرنا چاہیے اور چینی سفارتی مشنز سے مدد حاصل کرنی چاہیے۔

چینی حکام نے خبردار کیا ہے کہ سرکاری ہدایات کے باوجود ایران کا سفر کرنے والے شہریوں کو شدید سیکیورٹی خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور ایسے حالات میں انہیں قونصلر معاونت حاصل کرنے میں بھی مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔اس سے قبل بھی چینی حکام نے 27 فروری کو اسی نوعیت کا انتباہ جاری کیا تھا، جو امریکا اور اسرائیل کے ایران پر حملوں کے آغاز سے ایک روز قبل سامنے آیا تھا۔



کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…