جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

ٹرمپ کا بھارت پر بڑا وار، جہنم کا گڑھا قرار دینے پر دنیا بھر میں ہلچل

datetime 24  اپریل‬‮  2026 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ٹرمپ کے حالیہ بیانات کے بعد بھارت کی عالمی سطح پر ساکھ اور سفارتی حیثیت ایک بار پھر بحث کا موضوع بن گئی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک بیان میں بھارت کو جہنم کا گڑھا قرار دیا، جس پر بھارت میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے اس بیان کو نہ صرف توہین آمیز بلکہ بھارت مخالف قرار دیا ہے۔ کانگریس رہنماں کا کہنا تھا کہ مودی کی پالیسیوں اور کمزور سفارتکاری کی وجہ سے بھارت عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہو رہا ہے۔کانگریس کے مطابق مودی حکومت کی ہندوتوا نظریے پر مبنی پالیسیوں نے ملک کی بین الاقوامی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے، جبکہ ٹرمپ کی جانب سے بار بار آنے والے بیانات کے باوجود بھارتی حکومت کی خاموشی تشویش کا باعث ہے۔سیاسی مبصرین کا کہنا تھاکہ کسی ملک کو اس طرح کے الفاظ میں بیان کرنا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ عالمی سطح پر اس ملک کے حالات اور انسانی حقوق کی صورتحال پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق امریکا اور بھارت کے تعلقات میں بھی حالیہ عرصے میں کشیدگی اور دوری کے آثار نمایاں ہوئے ہیں، جو مستقبل میں دونوں ممالک کے تعلقات پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ادھر ناقدین کا کہنا تھا کہ مودی حکومت کی پالیسیوں اور عالمی سطح پر بیانات کے ردعمل میں کمزوری بھارت کے لیے سفارتی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے، جس کے اثرات ملک کی عالمی پوزیشن پر واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔



کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…