منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

خاتون ملازمہ کا کم تنخواہ پر دلچسپ احتجاج، دفتر میں سوگئی، باس کی چاکلیٹ بھی کھالی

datetime 18  اپریل‬‮  2026 |

بیجنگ (این این آئی)چین میں خاتون ملازمہ کم تنخواہ پر احتجاج کرتے ہوئے دفتر میں سو گئی جبکہ باس کی چاکلیٹ بھی کھا گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاتون کافی عرصے سے اپنی تنخواہ اور کام کے ماحول سے ناخوش تھی۔ خاتون نے بتایا کہ باس کا رویہ سخت اور غیر مناسب ہے جس کے باعث وہ ذہنی دبائو کا شکار تھی، اسی تنائو کے دوران اس نے دفتر میں ہی تقریبا پانچ گھنٹے تک سونے کا فیصلہ کیا اور اپنی ڈیوٹی کے اوقات نیند میں گزار دیئے۔جب باس نے غیر معمولی رویے کی وجہ پوچھی تو خاتون نے نہ صرف بے دھڑک جواب دیا بلکہ اسی دوران اس کی میز پر موجود چاکلیٹ بھی اٹھا لی۔ بعد ازاں خاتون نے خود سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اس کا باس مبینہ طور پر ایسی کیفیت میں مبتلا ہے جس میں جسم میں شوگر کی کمی ہو جاتی ہے، اس دن بروقت چاکلیٹ نہ ملنے پر وہ کمزوری کا شکار بھی ہوگیا تھا۔ ویڈیو میں خاتون نے اپنے اقدام کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے باس کو واضح پیغام دینا چاہتی ہے کہ ملازم کو جتنی تنخواہ دی جائے، کام بھی اسی حساب سے ملتا ہے۔ خاتون نے ناقدین کو بھی جواب دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ کم تنخواہ پر کام نہیں کرتے، وہ اس صورتحال کو سمجھ ہی نہیں سکتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…