جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایران نے بذریعہ چینی جاسوس سیٹلائٹ امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا، خفیہ دستاویزات میں انکشاف

datetime 15  اپریل‬‮  2026 |

تہران(این این آئی)خفیہ دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ ایران نے چینی جاسوس سیٹلائٹ کے ذریعے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا۔

2024 کے اواخر میں یہ چینی سیٹلائٹ TEE-01B سپاہِ پاسدارانِ انقلابِ اسلامی کی ایرو اسپیس فورس نے حاصل کیا، سیٹلائٹ چین سے خلا میں بھیجے جانے کے بعد ایران کے حوالے کیا گیا، ایرانی فوجی کمانڈرز نے اس سیٹلائٹ کو اہم امریکی فوجی تنصیبات کی نگرانی کے لیے استعمال کیا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ سیٹلائٹ تصاویر مارچ میں ان مقامات پر ڈرون اور میزائل حملوں سے قبل اور بعد میں حاصل کی گئیں۔سیٹلائٹ نے سعودی عرب کے پرنس سلطان ایئر بیس کی 13، 14 اور 15 مارچ کو تصاویر لیں، جبکہ 14 مارچ کو امریکی صدر ٹرمپ نے تصدیق کی تھی کہ اس اڈے پر امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ سیٹلائٹ نے اردن کے موافق السالتی ایئر بیس، بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ کے قریب مقامات، عراق کے اربیل ایئر پورٹ، کویت کے کیمپ بیوہرنگ اور علی السالم ایئر بیس، جبوتی میں کیمپ لیمونیئر اور عمان کے دقم ایئر پورٹ سمیت کئی دیگر تنصیبات کی نگرانی کی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خلیجی ممالک کے سویلین انفرااسٹرکچر جیسے متحدہ عرب امارات کی خورفکن بندرگاہ، قیدفہ پاور و ڈی سیلینیشن پلانٹ اور بحرین کی البا ایلومینیم فیکٹری کو بھی مانیٹر کیا گیا۔

سیٹلائٹ کی ہائی ریزولوشن تقریبا نصف میٹر صلاحیت ایران کو اہداف کی درست شناخت اور حملوں کی مثر منصوبہ بندی میں مدد دیتی ہے۔ایران کا پہلا سیٹلائٹ نور 3 تقریبا 5 میٹر ریزولوشن تک محدود تھا، جو اتنی تفصیل فراہم نہیں کر سکتا تھا، ایران نے اس سیٹلائٹ سسٹم کے کنٹرول کے لیے 36.6 ملین ڈالرز ادا کیے، معاہدے میں سیٹلائٹ، لانچنگ، تکنیکی معاونت اور ڈیٹا انفرااسٹرکچر کی تفصیلات شامل ہیں۔چینی کمپنیوں ارتھ آئی کو اور ایمپوسیٹ نے سیٹلائٹ اور گرانڈ نیٹ ورک فراہم کیا، جس سے عالمی سطح پر کنٹرول ممکن ہوا۔چینی حکومت نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غیر مصدقہ معلومات پھیلانے کی مخالفت کرتی ہے اور ہمیشہ امن کے فروغ کے لیے کام کرتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…