جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

چین نے نائب وزیر خارجہ کو اچانک عہدے سے برطرف کردیا

datetime 14  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) چین میں ایک اہم سرکاری تبدیلی سامنے آئی ہے، جہاں سینئر سفارتکار سن ویڈونگ کو اچانک نائب وزیر خارجہ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کی وزارت انسانی وسائل نے اپنی ویب سائٹ پر جاری ایک مختصر اعلامیے میں اس فیصلے کی تصدیق کی، تاہم برطرفی کی وجوہات یا وقت کے بارے میں کوئی تفصیل فراہم نہیں کی گئی۔ بیان میں صرف اتنا کہا گیا کہ یہ اقدام اعلیٰ حکومتی سطح پر کیا گیا ہے۔چینی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ کے مطابق سن ویڈونگ کی آخری سرگرمیاں 13 مارچ کو سامنے آئیں، جب انہوں نے برونائی اور ملائیشیا کے سفیروں سے ملاقاتیں کیں۔ اس سے قبل وہ پاکستان کے سفیر کے ساتھ بھی دو طرفہ تعلقات کے امور پر گفتگو کر چکے تھے۔دوسری جانب چین میں بدعنوانی کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

گزشتہ برس ایک رپورٹ کے مطابق ایک ملین سے زائد کیسز کی تحقیقات کی گئیں، جبکہ 9 لاکھ 38 ہزار افراد کو مختلف سزائیں دی گئیں۔اعداد و شمار کے مطابق ان کارروائیوں میں 69 اعلیٰ سطح کے حکام، 4155 بیورو سطح کے افسران، 35 ہزار ضلعی اہلکار اور ایک لاکھ 25 ہزار مقامی سطح کے افسران شامل تھے، جو ملک میں احتسابی عمل کی شدت کو ظاہر کرتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…