جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

ایرانی بندرگاہوں پر امریکی ناکہ بندی، چین کا ردعمل بھی آگیا

datetime 14  اپریل‬‮  2026 |

تہران (این این آئی)امریکی ناکہ بندی پر چین نے ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی بندرگاہوں پر امریکی ناکہ بندی خطرناک اور غیر ذمے دارانہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان چینی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے فوجی تعیناتی میں اضافہ کشیدگی کو مزید بڑھا دے گا۔ ترجمان کا کہنا تھاکہ مخصوص ناکہ بندی جیسے اقدامات نازک صورتِ حال کو مزید خراب کر سکتے ہیں، یہ اقدام جنگ بندی کمزور کرے گا۔چینی وزارتِ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ اقدام آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت کے تحفظ کو بھی خطرے میں ڈالے گا، صرف مکمل جنگ بندی ہی حالات کو بہتر بنا سکتی ہے۔چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ موجودہ صورتِ حال اس وقت نازک موڑ پر ہے، چین مشرقِ وسطی میں امن واستحکام کی بحالی کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔چین نے ایران کو ہتھیار فراہم کرنے سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو ہتھیار فراہم کرنے سے متعلق خبریں من گھڑت ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…