جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

گرمی اور بجلی لوڈشیڈنگ کا توڑ: مفت سولر پینل کا حصول اور آسان

datetime 13  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوزڈیسک) شدید گرمی اور بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے پریشان شہریوں کے لیے خوش آئند خبر سامنے آئی ہے،

کیونکہ مفت سولر پینلز کی اسکیم سے متعلق اہم اعلان کر دیا گیا ہے۔ملک کے مختلف علاقوں میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ بجلی کی غیر اعلانیہ بندش نے عوام کو شدید مشکلات میں مبتلا کر رکھا ہے۔ ایسے حالات میں متبادل توانائی ذرائع، خصوصاً سولر سسٹم، لوگوں کی پہلی ترجیح بن چکے ہیں۔اسی تناظر میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مفت سولر پینل اسکیم 2026 کے لیے درخواستوں کی آخری تاریخ میں توسیع کا اعلان کیا ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔ اب اس اسکیم میں شامل ہونے کے خواہشمند افراد دسمبر تک اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔حکومت نے بڑھتی ہوئی بجلی کی قیمتوں کے پیش نظر اس منصوبے کے لیے مختص بجٹ میں بھی اضافہ کر دیا ہے، جس کا مقصد مزید مستحق خاندانوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

اس پروگرام کے تحت صوبائی حکومت شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے ان گھریلو صارفین کو مفت سولر سسٹم فراہم کرے گی جن کی ماہانہ بجلی کی کھپت 200 یونٹس تک ہے۔اہلیت کے لیے لائف لائن اور دیگر زمروں میں شامل وہ صارفین درخواست دے سکتے ہیں جن کا ماہانہ استعمال 200 یونٹس تک ہو، جبکہ زیادہ سے زیادہ منظور شدہ لوڈ 2 کلوواٹ تک ہونا چاہیے۔دلچسپی رکھنے والے افراد سرکاری ویب پورٹل کے ذریعے رجسٹریشن کر سکتے ہیںcmsolarscheme.punjab.gov.pk، جبکہ متبادل طور پر اپنے بجلی کے بل کا ریفرنس نمبر اور شناختی کارڈ نمبر 8800 پر بھیج کر بھی اس اسکیم میں شامل ہوا جا سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…