جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

جے ڈی وینس کا طیارہ تاخیر سے کیوں پہنچا، نارمل روٹ سے سفر کیوں نہیں کیا ، پاکستان سے پہلے کہاں قیام کیا ۔۔۔؟اہم تفصیلات جانیے

datetime 13  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوزڈیسک) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی اسلام آباد آمد میں تاخیر اور غیر معمولی فضائی راستے کے حوالے سے اہم معلومات سامنے آئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران سے متعلق جنگ بندی مذاکرات میں شرکت کے لیے پاکستان آنے والے امریکی نائب صدر کا خصوصی طیارہ مقررہ وقت سے تقریباً ساڑھے تین گھنٹے تاخیر سے اسلام آباد پہنچا۔ شیڈول کے مطابق وفد نے صبح 7 بجے پہنچنا تھا، تاہم پرواز تاخیر کا شکار رہی۔ایوی ایشن ماہرین کا کہنا ہے کہ طیارے کو عام حالات میں ایک اسٹاپ اوور کے ساتھ تقریباً 15 گھنٹوں میں منزل تک پہنچنا تھا۔ یہ پرواز امریکی ریاست میری لینڈ کے کیمپ اسپرنگ بیس سے پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بج کر 47 منٹ پر روانہ ہوئی اور تقریباً 14 گھنٹے 20 منٹ کا سفر طے کر کے اسلام آباد پہنچی۔ اس دوران طیارے نے پیرس میں لگ بھگ ڈھائی گھنٹے کا قیام بھی کیا۔

رپورٹس کے مطابق اس پرواز نے روایتی راستہ اختیار کرنے کے بجائے مشرق وسطیٰ کی فضائی حدود سے گریز کیا اور ایک متبادل روٹ استعمال کیا۔ طیارہ جارجیا، آذربائیجان، ترکمانستان اور سمرقند کے راستے تاجکستان پہنچا۔مزید یہ کہ طیارے نے افغانستان کی فضائی حدود سے بھی گریز کیا اور رات 10 بجے کے قریب چترال کے نزدیک پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوا۔ بعد ازاں امریکی ائیر فورس کے سی 32 اے طیارے نے 10 بج کر 33 منٹ پر نور خان ایئر بیس پر لینڈ کیا، جہاں پاکستانی فضائیہ نے اس کا استقبال کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…