جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایران امریکا ملاقات بہت اچھی رہی، بہت سے نکات پر اتفاق ہوا، ڈونلڈ ٹرمپ

datetime 13  اپریل‬‮  2026 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ ایران امریکا ملاقات بہت اچھی رہی، بہت سے نکات پر اتفاق ہوا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جو نکتہ زیادہ مسئلے والا ہے جوہری ایران کے ساتھ اسی پر اتفاق نہیں ہوا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کی بہترین بحریہ آبنائے ہرمز سے آنے جانے والے تمام بحری جہازوں کو روکنے کا عمل فوری شروع کر دے گی، کسی وقت میں ہم ہرمز سے سب کو آنے جانے کی اجازت دینے کی بنیاد پر پہنچ جائیں گے، ایران نے ایسا نہیں ہونے دیا کہا وہاں بارودی سرنگ ہے، جس کے بارے میں ایران کے علاوہ کوئی نہیں جانتا۔امریکی صدر نے کہا کہ یہ عالمی بھتہ خوری ہے اور دیگر ممالک خصوصاً امریکا کبھی بھتہ نہیں دے گاجو کوئی غیر قانونی ٹول دے گا اسے محفوظ بحری راستا نہیں ملے گا، آبنائے ہرمز میں ایرانیوں کی بچھائی گئی سرنگوں کو بھی تباہ کرنا شروع کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ ہم پر یا پرامن جہازوں پر حملہ کرنے والے ایرانیوں کو جہنم رسید کر دیا جائے گا، ایران کو بہتر معلوم ہے کہ اس صورتحال کا کیسے خاتمہ کیا جا سکتا ہے جو ان کے ملک کو پہلے ہی تباہ کر چکی ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی بحریہ، فضائیہ ختم ہوچکی، طیارہ شکن اور ریڈار ناکارہ ہوگئے، خامنہ ای اور ایران کے زیادہ تر رہنما دنیا میں نہیں رہے، یہ سب ایران کی جوہری خواہش کی وجہ سے ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…