جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

روز جیتی اور مرتی ہوں، ایک سال ہونے والا ہے ابھی تک انصاف نہیں ملا، ٹک ٹاکر ثنا کی والدہ آبدیدہ

datetime 11  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد میں گزشتہ سال قتل کی جانے والی ٹک ٹاکر ثنا یوسف کی والدہ بیٹی کے انصاف کیلئے آبدیدہ ہوگئیں۔

سوشل میڈیا پر ثنا یوسف کی والدہ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ کتنی بار میں نے خودکشی کرنے کی کوشش کی، مجھے اپنی بیٹی کے بغیر نہیں رہنا، میری ایک ہی بیٹی تھی اور وہ بہت بہادر تھی۔انہوں نے کہا کہ میں روز مرتی ہوں اور روز جیتی ہوں، میں ہر جگہ اپنی بیٹی کے ساتھ ہوتی تھی، 8 ماہ ہوگئے ہیں، ایک سال ہونے والا ہے ابھی تک میری بیٹی کو انصاف نہیں ملا۔انہوںنے کہاکہ میں انصاف چاہتی ہوں، مجرم کو سخت سزا ملے، میری بیٹی کا قصور یہ تھا کہ اس نے مجرم کو ملنے سے منع کردیا تھا، میں چاہتی ہوں کہ انصاف ملے تاکہ باقی لڑکیوں کو بھی امید ہو کہ ثنا کے ساتھ ہمیں بھی انصاف مل سکتا ہے۔واضح رہے 2 جون کو اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو ان کے گھر پر عمر حیات عرف کاکا نامی ملزم نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…