جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

چین میں 100خود کار ٹیکسیاں اچانک بند، مسافر گاڑی میں پھنس کر رہ گئے

datetime 11  اپریل‬‮  2026 |

بیجنگ(این این آئی)سطی چین کے صوبے ہیبی کے صدر مقام ووہان میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا، 100 سے زائد خود کار(ڈرائیور کے بغیر چلنے والی ٹیکسی)روبوٹیکسیز اچانک بند ہو گئیں۔

اس دوران بعض مسافر گاڑیوں کے اندر 90 منٹ تک پھنسے رہے جبکہ کچھ لوگ دروازے نہیں کھول سکے، اسی طرح کچھ بھاری ٹریفک کے درمیان ہونے کی وجہ سے باہر نکلنے سے خوفزدہ تھے۔ووہان میونسپل پبلک سیکیورٹی کے ٹریفک منیجمنٹ بیورو کے مطابق شہر میں چلنے والی روبوٹیکسیز نے اچانک کام کرنا بند کر دیا تھا۔ بعد میں معلوم ہوا کہ 100 سے زائد گاڑیاں ایک ساتھ خراب ہوئیں اور یہ سب ایک ہی کمپنی کی تھیں۔ایک خاتون مسافر نے بتایا کہ وہ تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ ٹیکسی میں پھنسی رہیں، انھوں نے اس تجربے کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا اور بتایا کہ کسٹمر سروس پر کال کی، لیکن ابتدا میں کوئی جواب نہیں ملا، بار بار کال کرتی رہی، مگر ہر شخص یہی کہتا رہا کہ ایک ماہر بھیجا جا رہا ہے۔ یہ خوفزدہ مسافر بالآخر ریسکیو کر لی گئیں، لیکن انہوں نے کسٹمر سروس کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انہوں نے ہنگامی صورتحال میں کوئی مدد فراہم نہیں کی۔

بظاہر روبوٹیکسیز ایک مرکزی کنٹرول سسٹم کے ذریعے بھی چلائی جاتی ہیں، اس کے علاوہ ہر گاڑی میں الگ سسٹم بھی موجود ہوتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر مرکزی سسٹم میں خرابی پیدا ہو جائے تو ایک ہی وقت میں متعدد گاڑیاں متاثر ہو سکتی ہیں۔اگرچہ اس پراسرار خرابی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان یا سنگین حادثہ پیش نہیں آیا، لیکن اس نے بغیر ڈرائیور کے چلنے والی گاڑیوں کی حفاظت کے حوالے سے سنجیدہ سوالات ضرور اٹھا دیے ہیں۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، تاہم امکان کم ہے کہ بائیڈو اس بارے میں زیادہ تفصیلات عوام کے سامنے لائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…