ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

رقم دگنی کرنے کا جھانسہ، 75 سالہ ڈاکٹر 12 کروڑ روپے سے ہاتھ دھو بیٹھا

datetime 9  اپریل‬‮  2026 |

پونے (این این آئی)بھارت کے شہر پونے میں سائبر ٹھگوں نے 75 سالہ ڈاکٹر کو سرمایہ کاری کے نام پر دھوکا دے کر 12.31 کروڑ ہتھیا لیے، ملزمان نے ضعیف ڈاکٹر کو صرف 11 دن میں رقم دگنی کرنے اور بھاری منافع دلانے کا جھانسہ دیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فراڈ کا آغاز جنوری میں اس وقت ہوا جب ڈاکٹر کو ایک نامعلوم نمبر سے پیغام موصول ہوا، اس پیغام میں اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے ذریعے غیر معمولی منافع کمانے کی پیشکش کی گئی تھی۔دلچسپی ظاہر کرنے پر متاثرہ شخص کو ایک واٹس ایپ گروپ میں شامل کیا گیا جہاں جعلی سرمایہ کاری سے متعلق منصوبے شیئر کیے جاتے رہے۔ملزمان نے ڈاکٹر کو ایک جعلی ٹریڈنگ ایپ استعمال کرنے کی ہدایت کی جو ایک معروف بین الاقوامی کمپنی سے مشابہ نام رکھتی تھی، ایپ میں سرمایہ کاری اور منافع کی جعلی تفصیلات دکھا کر اعتماد حاصل کیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق 7 مارچ سے 18 مارچ کے درمیان متاثرہ شخص نے 8 مختلف بینک اکانٹس میں مجموعی طور پر 12.31 کروڑ روپے منتقل کیے۔پولیس کے مطابق جب ڈاکٹر نے مزید رقم دینے میں ہچکچاہٹ دکھائی تو ملزمان نے مبینہ طور پر جائیداد ضبط کرنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تقریباً 3ماہ تک رقم منتقل کرنے کے بعد جب کوئی منافع واپس نہ ملا اور مزید رقم کا مطالبہ جاری رہا تو ڈاکٹر کو دھوکے کا احساس ہوا جس کے بعد انہوں نے سائبر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش اور رقم کے سراغ کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…