منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

جنگ ختم نہیں ہوئی یہ صرف وقفہ ہے: ایران کا سخت انتباہ کیساتھ فوج کو فائر بندی کا حکم

datetime 8  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ ہونے والی جنگ بندی کے بعد تمام فوجی دستوں کو کارروائیاں روکنے کی ہدایت جاری کر دی ہے،

تاہم انہوں نے واضح کیا ہے کہ یہ صورتحال مستقل امن نہیں بلکہ وقتی وقفہ ہے۔سرکاری میڈیا کے ذریعے جاری بیان میں کہا گیا کہ تمام عسکری ادارے فوری طور پر جنگ بندی پر عمل درآمد کریں، لیکن ملک بھر میں مکمل چوکسی برقرار رکھی جائے۔دوسری جانب ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے بھی اس معاہدے کی توثیق کرتے ہوئے سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق کونسل کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کو جنگ کا خاتمہ نہیں سمجھا جانا چاہیے اور اگر مخالف جانب سے کوئی بھی غلط قدم اٹھایا گیا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ ایران پوری طرح تیار ہے اور اس کی دفاعی پوزیشن برقرار ہے۔ایرانی حکام کے مطابق مذاکرات کا آغاز 10 اپریل کو اسلام آباد میں ہوگا، جو ابتدائی طور پر دو ہفتے جاری رہیں گے، جبکہ ضرورت پڑنے پر ان میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔

حکام نے اس پیش رفت کو مخالف فریق کی کمزوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر یہ بات چیت کسی سیاسی کامیابی میں تبدیل ہو گئی تو اسے بڑی کامیابی سمجھا جائے گا، بصورت دیگر کشیدگی دوبارہ بڑھ سکتی ہے۔ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکا اپنے زیادہ تر فوجی مقاصد حاصل کر چکا ہے اور ایران کے ساتھ دیرپا امن معاہدہ قریب ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی تجویز پر دو طرفہ جنگ بندی طے پائی ہے، جبکہ ایران کی پیش کردہ 10 نکاتی تجاویز کو مذاکرات کی بنیاد بنایا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی یہ شرط بھی رکھی گئی ہے کہ آبنائے ہرمز کو فوری طور پر محفوظ انداز میں بحال کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…