منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

جنگ بندی کا اعلان ہوتے ہی ایران میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے، خوشی کا اظہار

datetime 8  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایران اور امریکا کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی کے اعلان کے بعد ایران میں عوام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سڑکوں کا رخ کر لیا۔

مختلف شہروں میں لوگ قومی پرچم اٹھائے باہر نکلے اور جوش و خروش سے نعرے لگاتے رہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ان اجتماعات میں ہر عمر کے افراد شامل تھے، جن میں خواتین، بچے اور بزرگ بھی شریک تھے۔ شہریوں نے اہم مقامات کے گرد انسانی زنجیریں بنا کر یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔اسی دوران معروف ایرانی موسیقار علی قمصری نے دماوند پاور پلانٹ کے باہر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ وہ امن کے لیے موسیقی کے ذریعے اپنا کردار ادا کریں گے۔ دوسری جانب عراق کے دارالحکومت بغداد میں بھی جنگ بندی کی خبر پر جشن منایا گیا، جہاں لوگ رات گئے گھروں سے باہر نکل آئے اور اس پیش رفت کو خوش آئند قرار دیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جب ممکنہ کارروائی کی ڈیڈ لائن قریب آئی تھی تو ایران بھر میں تشویش کے باعث شہری سڑکوں پر نکل آئے تھے، تاہم جنگ بندی کے اعلان کے بعد فضا خوشی میں بدل گئی۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…