ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

ایران نے امریکا سے سیز فائر مذاکرات روک دیے، امریکی اخبار کا بڑا دعوی

datetime 7  اپریل‬‮  2026 |

نیویارک (این این آئی)امریکی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ ایران نے امریکا سے مذاکرات روک دیے اور جنگ بندی بات چیت سے بھی انکار کردیا۔

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایرانی حکام نے کہا کہ پاکستان کو فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ تین سینئر ایرانی عہدیداروں نے امریکی اخبار سے گفتگو کی اور کہا کہ ایران نے پاکستان کو آگاہ کیا ہے کہ وہ جنگ بندی کی بات چیت میں مزید شامل نہیں ہوگا۔ امریکی اخبار کے مطابق ایران نے ٹرمپ کی دھمکی کے بعد امریکا کے ساتھ براہِ راست رابطے معطل کیے ہیں۔ادھر امریکی محکمہ خارجہ نے بحرین میں امریکی شہریوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی ہے۔اس سے قبل برطانوی خبر ایجنسی نے سینئر ایرانی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے امریکا کے ساتھ کسی بھی عارضی جنگ بندی کو مسترد کردیا ہے۔سینئر ایرانی ذرائع کے مطابق تہران نے امریکا کے بات چیت کے لیے پیشگی شرائط رکھی ہیں۔ ایرانی شرائط میں حملے روکنا، دوبارہ نہ ہونے کی ضمانت اور نقصانات کا معاوضہ ادا کرنا شامل ہے۔

ادھر بین الاقوامی جریدے بلوم برگ نے رپورٹ کیا تھا کہ ایران پر حملوں کی ڈیڈلائن کے قریب آتے آتے پاکستان اور مصر نے جنگ بندی کی اپنی کوششیں تیز کردی ہیں۔بلوم برگ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں دونوں ملکوں نے جنگ بندی کی کوششوں کے لیے متعدد ٹیلی فون کالز کی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…