ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

جہیز کے دبائو پر نئی نویلی دلہن نے خودکشی کرلی

datetime 3  اپریل‬‮  2026 |

حیدرآباد(این این آئی)بھارت کے شہر حیدرآباد کے علاقے میاپور میں 26 سالہ سافٹ ویئر انجینئر دلہن نے مبینہ طور پر جہیز کے لیے ہراسانی سے تنگ آ کر خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق متوفیہ ایشیتا یادو کی شادی رواں سال 20 فروری کو پٹنہ میں نیرج بھنسل کے ساتھ ہوئی تھی اور یہ دونوں کی پسند کی شادی تھی، جو سوشل میڈیا کے ذریعے ایک دوسرے سے ملے تھے اور 5 سال سے تعلق میں تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ ایشیتا یااپنے فلیٹ میں پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئیں، جنہیں سب سے پہلے ان کے شوہر نے دیکھا اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ایشیتا کے اہلِ خانہ کے مطابق شادی کے بعد جوڑے کے درمیان اختلافات بڑھ گئے تھے اور شوہر کی جانب سے مبینہ طور پر جہیز کے لیے دبائو ڈالا جا رہا تھا، جبکہ ایشیتا کو اپنے خاندان سے شوہر کے نئے کاروبار میں سرمایہ کاری کروانے کے لیے بھی مجبور کیا جا رہا تھا۔پولیس نے متوفیہ کے والدین کی مدعیت میں میاپور تھانے میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق شوہر کو حراست میں لے کر تفتیش کی جا رہی ہے اور واقعے کے مختلف پہلوئوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔واقعے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی مختلف ردعمل سامنے آیا ہے، جہاں بعض افراد نے غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جبکہ دیگر نے جہیز کے خلاف سخت مقف اختیار کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…