جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

ہماری کمپنی کے 22 کروڑ ڈالر واجبات ادا کیے جائیں، چین کا مبینہ مطالبہ

datetime 3  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) چین نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ یونائیٹڈ انرجی پاکستان (یو ای پی) کے ذمے واجب الادا تقریباً 22 کروڑ ڈالر کی رقم کی جلد ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔

حکام کے مطابق یو ای پی دراصل چینی کمپنی یونائیٹڈ انرجی گروپ کی ذیلی شاخ ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بیجنگ میں تعینات پاکستانی سفیر نے ایک ہنگامی مراسلہ ارسال کیا ہے، جس میں اس معاملے کی سنگینی کو اجاگر کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق یہ رقم یو ای پی کی جانب سے سوئی سدرن گیس کمپنی کو فراہم کی جانے والی گیس کے بدلے واجب الادا ہے، اور اس وقت کمپنی روزانہ 26 سے 27 کروڑ مکعب فٹ گیس فراہم کر رہی ہے۔اطلاعات یہ بھی ہیں کہ مالی مشکلات کے باعث یو ای پی نے حالیہ دنوں میں اپنے عملے میں کمی کی ہے۔ دوسری جانب سوئی سدرن گیس کمپنی کا مؤقف ہے کہ اس کے اربوں روپے کے ریفنڈز فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے پاس رکے ہوئے ہیں، اور جب تک یہ رقم ادا نہیں ہوتی، وہ یو ای پی کو ادائیگی کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔

یاد رہے کہ یو ای پی نے 2011 میں برٹش پٹرولیم پاکستان کے اثاثے خرید کر اپنے آپریشنز کا دائرہ بڑھایا تھا۔ بعد ازاں 2012 میں کمپنی کو چین ڈیولپمنٹ بینک کی جانب سے 5 ارب ڈالر کی کریڈٹ سہولت بھی فراہم کی گئی، جس کا مقصد پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیوں کو وسعت دینا تھا۔



کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…