منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

پاکستان نے ایران جانے کےلیے رائج راہداری سسٹم بند کردیا

datetime 2  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد ۰نیوز ڈ یسک) چاغی کی ضلعی انتظامیہ نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے ایران آمد و رفت کے لیے استعمال ہونے والا ’’راہداری سسٹم‘‘ یکم اپریل سے معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ نظام تاحکمِ ثانی بند رہے گا اور اب کسی بھی شہری کو ایران جانے کے لیے راہداری جاری نہیں کی جائے گی۔حکام کے مطابق اس سہولت کے تحت سرحدی علاقوں کے رہائشی بغیر پاسپورٹ اور ویزا کے پاکستان اور ایران کے درمیان سفر کر سکتے تھے، تاہم یہ سہولت صرف بارڈر ایریاز کے مکینوں تک محدود تھی۔اعلامیے میں محکمہ داخلہ کے احکامات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ 15 روزہ راہداری، جس کے ذریعے لوگ اپنے رشتہ داروں سے ملنے جاتے تھے، یکم اپریل 2026 سے فوری طور پر ختم کر دی گئی ہے۔ اب ایران جانے کے لیے صرف پاسپورٹ اور ویزا لازمی ہوگا۔

اس سے قبل گوادر کی ضلعی انتظامیہ بھی اسی نوعیت کا فیصلہ کر چکی ہے، جہاں اسسٹنٹ کمشنر آفس نے راہداری نظام کو غیر معینہ مدت کے لیے معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔یاد رہے کہ یہ نظام کافی عرصے سے سرحدی علاقوں کے لوگوں کے لیے ایک آسان اور سہل سفری ذریعہ سمجھا جاتا تھا، جس کی معطلی سے مقامی آبادی کو مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…