ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

یو اے ای نے ایرانی شہریوں پر بڑی پابندی لگادی

datetime 1  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد(نیوز ڈ یسک) ایمریٹس ایئرلائنز نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی شہریوں کو متحدہ عرب امارات کے راستے ٹرانزٹ کی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی،

جس کے بعد سفر کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فلائی دبئی نے وضاحت کی ہے کہ یہ پابندی تمام ایرانی مسافروں پر لاگو ہوگی، تاہم وہ افراد مستثنیٰ ہوں گے جن کے پاس یو اے ای کا گولڈن ویزا موجود ہے۔اطلاعات کے مطابق خطے میں کشیدگی کے بعد بڑی تعداد میں ایرانی شہری دبئی سے اپنے وطن واپس جا چکے ہیں، اور اب تک 1200 سے زائد افراد واپسی اختیار کر چکے ہیں۔براہِ راست پروازوں کی معطلی کے باعث ایرانی شہریوں کو وطن واپسی کے لیے متبادل راستے اختیار کرنا پڑ رہے ہیں،

جن میں افغانستان اور آرمینیا شامل ہیں۔دوسری جانب ایران نے یو اے ای حکام سے درخواست کی ہے کہ اس کے شہریوں کی واپسی کے لیے سمندری راستوں اور خصوصی فضائی کوریڈور کی سہولت فراہم کی جائے تاکہ پھنسے ہوئے افراد کو محفوظ طریقے سے نکالا جا سکے۔یہ پابندیاں ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پس منظر میں نافذ کی گئی ہیں، جس کے باعث خطے میں سفری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…