منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

امریکی صدر ٹرمپ کیخلاف انکی بھتیجی میدان میں آ گئیں

datetime 31  مارچ‬‮  2026 |

واشنگٹن (این این آئی)ایران جنگ کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپنی بھتیجی میری ایل ٹرمپ میدان میں آ گئیں۔

ایران پر مسلط کردہ جنگ کے خلاف امریکی صدر کو اندرونِ ملک بڑھتے ہوئے دبا ئوکا سامنا ہے، ہفتے کو نو کنگز ریلیاں و احتجاج دوران ملک بھر میں 80 لاکھ سے زائد افراد سڑکوں پر نکل آئے، انہیں امریکی تاریخ کے سب سے بڑے احتجاجی مظاہرے قرار دیا جا رہا ہے۔مظاہرین نے احتجاج کے دوران ایران میں جاری فوجی مہم اور ملک میں بڑھتی مہنگائی کے خلاف آواز اٹھائی، اس صورتِ حال کے دوران صدر ٹرمپ کی بھتیجی میری ایل ٹرمپ نے ایران جنگ سے متعلق حکومتی پالیسی پر سخت تنقید کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر میری ایل ٹرمپ نے اپنے پروگرام کا کلپ شیئر کیا جس میں انہوں نے رواں سال فروری میں شروع ہونے والی جنگ کے لیے دی جانے والی حکومتی وجوہات کو مسترد کر دیا۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ مسلسل اپنے مقف تبدیل کر رہی ہے، صدر ٹرمپ کو ایرانی عوام سے کوئی حقیقی دلچسپی نہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی بھتیجی نے کہا کہ ٹرمپ جو ایران پر بم باری کر رہے ہیں، انہیں ایرانی عوام کی کوئی پرواہ نہیں اور نہ ہی ان کے پاس ایسا کوئی منصوبہ ہے جس کے ذریعے ایرانی عوام کو آزادی حاصل ہو سکے۔میری ٹرمپ نے اس جنگ کی حکمتِ عملی پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ آخر دنیا میں ایسا کہاں ہوتا ہے کہ کسی فوری خطرے کے بغیر ایک ایسے ملک کے خلاف جنگ شروع کی جائے جو براہِ راست خطرہ نہیں تھا، آخر یہ امریکی عوام کے مفاد میں کیسے ہو سکتا ہے؟انہوں نے ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ٹرمپ کو رجیم چینج ملے گا لیکن ایران میں نہیں امریکا میں، نو کنگز۔دوسری جانب شدید عوامی ردعمل کے باوجود صدر ٹرمپ اپنے مقف پر قائم ہیں۔حالیہ بیان میں انہوں نے دعوی کیا ہے کہ ایران میں رجیم چینج ہو چکا ہے کیونکہ موجودہ قیادت ابتدائی قیادت سے مختلف ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…