ہفتہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2026 

شمالی کوریا کا امریکی سرزمین تک مار کرنے والے میزائل انجن کا کامیاب تجربہ

datetime 30  مارچ‬‮  2026 |

پیانگ یانگ(این این آئی)شمالی کوریا نے امریکی سرزمین تک مار کرنے والے نئے میزائل انجن کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے نئے طاقتور راکٹ انجن کے تجربے کامشاہدہ کیا، شمالی کوریا اب ایک ہی میزائل سے کئی اہداف کو نشانہ بنانے کی تیاری میں ہے، ٹھوس ایندھن والے انجن سے لیس میزائل اب تیزی سے فائر ہو سکیں گے۔کورین سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق اس جدید راکٹ انجن کا زمینی تجربہ کیا گیا، جو شمالی کوریا کے اسلحہ پروگرام میں ایک اور نمایاں قدم سمجھا جا رہا ہے، اس نوعیت کے انجن بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (ICBM) کی تیاری میں استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ماہرین کے مطابق ٹھوس ایندھن والے انجنوں کی خاصیت یہ ہے کہ انہیں کم تیاری کے ساتھ فوری طور پر لانچ کیا جا سکتا ہے، جس سے میزائل حملوں کی رفتار اور موثریت میں اضافہ ہوتا ہے۔

سرکاری بیان میں کہا گیا کہ یہ تجربہ نئے پانچ سالہ قومی دفاعی منصوبے کا حصہ ہے، تاہم اس کی تاریخ اور مقام کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ گزشتہ برس ستمبر کے بعد یہ پہلا باضابطہ طور پر تسلیم شدہ ہائی تھرسٹ انجن ٹیسٹ ہے۔سرکاری میڈیا کے مطابق حالیہ تجربے میں انجن نے 2,500 کلو نیوٹن تک تھرسٹ پیدا کیا، جو اس سے قبل رپورٹ کیے گئے 1,971 کلو نیوٹن سے زیادہ ہے۔ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت اس بات کا اشارہ ہے کہ شمالی کوریا دنیا بھر میں اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے میزائل حاصل کرنے کے عزم پر قائم ہے، زیادہ طاقتور انجن میزائل دفاعی نظام کو ناکام بنانے کی صلاحیت بھی بڑھاتے ہیں۔کم جونگ ان کے مطابق ملک کی دفاعی صلاحیتیں اسٹریٹجک قوت بڑھانے کے حوالے سے ایک اہم مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں۔



کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…