منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

فوج اندرونی طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہے، اسرائیلی آرمی چیف کا چونکا دینے والا انکشاف

datetime 28  مارچ‬‮  2026 |

تل ابیب(این این آئی)اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زمیر نے ایک غیر معمولی اور تشویشناک وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو اسرائیلی فوج اندرونی طور پر ٹوٹ سکتی ہے۔

اپنے بیان میں آرمی چیف نے کہا کہ وہ 10 لال جھنڈے اٹھا کر خبردار کر رہے ہیں کہ موجودہ صورتحال انتہائی سنگین ہو چکی ہے۔ان کے مطابق میدان جنگ میں ریزرو فوجی مزید لڑنے کی سکت کھو رہے ہیں، جس سے فوجی صلاحیت متاثر ہو رہی ہے۔ایال زمیر نے واضح کیا کہ اگر ریزرو فوجیوں سے متعلق قوانین میں فوری ترمیم اور دیگر ضروری اقدامات نہ کیے گئے تو فوج کے اندرونی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے، جو ملک کی سکیورٹی کے لیے خطرناک ہوگا۔دوسری جانب اسرائیل کے سابق وزیراعظم نفتالی بینٹ نے بھی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو اس وقت تقریبا 20 ہزار فوجیوں کی کمی کا سامنا ہے۔

انہوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جنگ بغیر مکمل حکمت عملی، وسائل اور مناسب افرادی قوت کے شروع کی گئی۔ادھر اپوزیشن رہنما یائر لاپڈ نے بھی اس وارننگ کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ 13 برسوں سے سکیورٹی کابینہ کا حصہ رہے ہیں، لیکن اس نوعیت کی سنگین وارننگ انہوں نے پہلے کبھی نہیں سنی۔ماہرین کے مطابق یہ بیانات اسرائیل کی فوجی اور سیاسی قیادت کے اندر بڑھتے ہوئے دبا اور موجودہ جنگی صورتحال کے اثرات کی نشاندہی کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…